ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
توبہ کرکے کام میں لگے ۔ اور اس کے بعد پھر جب کبھی خیال آجایا کرے ۔ اللھم اغفرلی کہہ کر پھر آگے چلے ، کام میں لگے ۔ قبولیت توبہ کی علامت تحقیق : توبہ کے قبول ہونے نہ ہونے کے متعلق حضرت سلطان نظام الدین قدس سرہ نے ایک عجیب بات فرمائی کہ اگر کوئی شخص یہ معلوم کرنا چاہے کہ فلاں گناہ کرلینے کے بعد جو توبہ کی تھی وہ قبول ہوگئی یا نہیں ، اس کا معیار یہ ہے کہ یہ دیکھئے کہ اس گناہ کے یاد آنے سے نفس میں خط پیدا ہوتا ہے یا نفرت ۔ اگر نفرت ہوئی تو توبہ قبول ہوچکی اگر حظ ہوتا ہے تو ابھی توبہ قبول نہیں ہوئی ، پھر توبہ کرے ، بڑی عجیب بات ہے مگر یہ علامت ظنی ہے ۔ حوادث کے بعد سب قبضے قبض طبعی کے سبب بن جاتے ہیں تحقیق : انسان کا وجود اور ہستی ہے ہی کیا چیز ۔ ہر چیز حق تعالٰی کے قبضہ قدرت میں ہے خواہ مخواہ انسان اپنی ٹانگ اڑاتا ہے اور یہ دعوٰی ترقی کا نتیجہ ہے ، مگر واقعات سے حق تعالٰی دکھا دیتے ہیں اہل ترقی کو کہ کوئی چیز تمہارے قبضہ میں نہیں سب ہمارے قبضہ میں ہیں ۔ حوادث کے بعد سب قبضے قبض طبع کے سبب بن جاتے ہیں ، تحقیقات اور انتظامات کچھ کام نہیں آتے ۔ چنانچہ سیلاب سے ہزاروں لاکھوں مخلوق غرق ہوگئی مگر کوئی کچھ نہ بنا سکا ۔ پریشانی کا علاج رضائے خالق کی سعی ہے تحقیق : اگر انسان وحی کو عقل پر ترجیح دے تو سمجھ میں آجائے کہ پریشانی کا سبب ہمیشہ مصیبت ہوتی ہے جس کی حقیقت خدا کی نافرمانی ہے ۔ اگر خدا کو راضی کرنے کی سعی کی جائے تو اس بدتری اور پریشانی سے نجات ہوسکتی ہے ورنہ کوئی اور چیز اس سے نجات نہیں دلاسکتی ۔ اسلئے خدا کو راضی کرنے کی فکر ہونا چاہئے ۔ روپیہ کی ذات سے حظ ہونا مرض ہے تحقیق : بعض لوگوں کو تو ضروریات کی وجہ سے روپیہ کی تلاش ہوتی ہے اور بعض کو خود روپیہ کی ذات سے