ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
شیطانی وسوسہ سے بچنے کی تدبیر ایک صاحب جو مبتلائے وساوس تھے ان کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ شیطانی وساوس سے بچنے کی تدبیر یہ ہے کہ ہمت سے شیطان کا مقابلہ کرو اور مقابلہ یہی ہے کہ اس کی طرف التفات مت سے بچنے کی تدبیر یہ ہے کہ ہمت سے شیطان کا مقابلہ کرو اور مقابلہ یہی ہے کہ اس کی طرف التفات مت کرو جیسے کٹ کھنا ، کتا بھونکتا ہے ، بھونکنے دو ، بھاگنے سے اور زیادہ بھونگے گا ۔ خدا پر بھروسہ رکھنا خلافت کی شورش کے زمانے کا قصہ ہے کہ یہاں ایک شخص تھا ہندو راجپوت پرانا آدمی تھا میں صبح کو جنگل سے آرہا تھا وہ مل گیا کہنے لگا کہ کچھ خبر بھی ہے تمہارے لئے کیا کیا تجویز ہو رہی ہیں اکیلئے مت پھرا کرو۔ میں نے کہا جس چیز کی تم کو خبر ہے مجھ کو اس کی بھی خبر ہے اور ایک چیز کی بھی خبر ہے جس کی تم کو خبر نہیں ۔ پوچھا وہ کیا میں نے کہا وہ یہ کہ بدون خدا کے حکم کے کسی سے کچھ نہیں سکتا کہنے لگا پھر تو جہاں چاہو پھرو تمہیں کچھ جو کھم (یعنی اندییشہ ) نہیں ، دیکھئے ایک ہندو کا خیال خدا پر بھروسہ رکھنے والے کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا ۔ معاشرت میں حضرت والا کی تعلیم فرمایا کہ معاشرت کے متعلق میری تمام تعلیم کا خلاصہ یہ ہے کہ میں ہمیشہ یہ چاہتا ہون کہ کسی کی طبیعت پر میری وجہ سے بار یا گرانی نہ ہو ۔ زنا ، شراب پینے سے اشد ہے فرمایا ک خلافت کمیٹی کے زمانہ میں اچھے برے کی تو کوئی تمیز ہی نہ تھی اغراض پرستی ، نفس پرستی ، ہوا پرستی ، دنیا پرستی کا بازار گرم تھا ۔ ایک شخص نے ایک حامی کی تحریک سے کہا کہ شراب پر تو پیکٹنگ اور پہرہ لگاتے ہو مگر رنڈیوں پر بھی تو پیکٹنگ اور پہرہ لگاؤ یہ بھی تو برا کام ہے اور یہ بھیی کہا کہ اگر دین کی وجہ سے برے کاموں کو روکتے ہو تو جو بھی برے کام ہوں سب کو بند کردو بلکہ شراب پینے سے تو زنا اشد ہے ۔ چنانچہ شراب کے نہ پینے پر اگر ظالم حاکم وغیرہ قتل کی دھمکی دے شراب کاپی لینا ایسے وقت جائز ہے اور اگر زنا پر قتل کی ایسی دھمکی دے تو ایسے وقت میں زنا کرنا جائز نہیں تو آپ لوگوں نے زنا کیوں نہیں روکا اس