ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
اہل باطل کا اثر مٹانا فرمایا کہ مناظروں اور جوابی رسالوں نے اہل باطل کو بہت فروع دیدیا ہے ورنہ اگر بے پروائی برتی جاتی ان کے ردکی جانب کچھ التفات ہی نہ کیا جاتا تو ان کو اتنی اہمیت حاصل نہ ہوتی جتنی اب حاصل ہوگئی ہے مناظروں سے تو اہل باطل کو فروع ہوتا ہے اور نتیجہ کچھ نہیں ہوتا ۔ البتہ اہل باطل کا اثر مٹانے کے لئے حق کی تقریر واشاعت بار بار جا بجا کرنا البتہ نافع ہے ۔ فرمایا کہ میری طبیعت میں تاثیر بہت ہے ذرا سے احسان کا بھی میرے اوپر بے حد اثر ہوتا ہے حضرت حاجی صاحب کا مسلک فرمایا کہ مسائل مختلف فیہا میں حضرت حاجی صاحب کا اصل مسلک ترک اور تحرز تھا الا بعارض قوی اور فاعل خوش عقیدہ اور خوش نیت پر نکیر نہ فرماتے تھے حضرت والا کا مسلک فرمایا کہ میری رائے یہ ہے کہ عمل تو ہو مضبوط اور رائے میں ہو نرم ۔ اعتراضات کا ایک جواب ایک شخص نے واہی تباہی اعتراضات لکھ کر حضرت والا کی خدمت میں بھیجے تھے ۔ تحریر فرمایا کہ مجھ میں اس سے زیادہ عیوب ہے مگر مجھے اپنے عیوب کی اشاعت کی توفیق نہیں ہوتی تم ان کو مشتہر کردو تاکہ لوگ دھوکے میں نہ رہیں ۔ آج کل جواب دینا قاطع اعتراضات نہیں فرمایا کہ آج کل جواب دینا قاطع اعتراضات نہیں ہوتا بلکہ اور زیادہ مطول کلام ہوجاتا ہے ت وقت بھی ضائع ہوا اور غایت بھی حاصل نہیں ہوئی ۔ فرمایا کہ تقلیل منافع مالیہ یا فوت جاہ یہ کوئی معتد بہ ضرر نہیں جس کے لئے بڑا اہتمام کیا جائے حق تعالٰی کے حکیم اور حاکم ہونے کا مراقبہ فرمایا کہ الحمد اللہ اللہ تعالٰی نے بس یہ مراقبہ اچھی طرح ذہن میں جماد یا ہے کہ اللہ تعالیٰ حاکم