ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
کافر ہوگیا ۔ الغرض کسی مسلمان کو اللہ رحمت سے مایوس نہ کرنا چاہئے کوئے نا امیدی مرو کامید ہاست سوئے تاریکی مروخورشید ہاست پردہ قید نہیں بلکہ بہ نظر حقیقت آزادی ہے تحقیق : کیونکہ قید کا مفہوم تو یہ ہے کہ کسی شخص کو بندکیا جائے اور اس کرنا ناگوارہو ، اور وہ بھاگنا چاہتا ہو پھر اس پر پہرہ چوکی قائم کرنا ہو حالانکہ کسی مسلمان کے گھر پر پہرہ چونہیں دیکھا جاتا ، معلوم ہوا کہ عورت کو پردہ میں رکھنا قید نہیں بلکہ ان کو باہر نکالنا قید ہے کیونکہ وہ ان کی طبیعت کے خلاف ہے ۔ اگر بالفرض ہم ان کو باہر جانے کو کہیں تو وہ اندر کو بھاگیں تو اصول رو سے یہ پردہ آزادی اور بے پردگی قید ہے ۔ غرضیکہ یہ پردہ قید نہیں بلکہ حیا ہے ، جو انگریزوں کی عورتوں میں نہیں ۔ صدق و خلوص کامیابی کا مدار ہے تحقیق : فرمایا کہ صدق و خلوص پڑی چیز ہیں بدون اس کے کام چلنا یا بننا مشکل ہی ہوتا ہے یہ آج کل جو اکثر نا کامی ہوتی ہ اس کا سبب عدم خلوص ہی ہے اگر خلوص ہو تو بڑے سے بڑا کام اور سخت سے سخت کام سہل بن جاتا ہے ۔ حضرت مولانا دیوبندی نے ایک حکایت بیان فرمائی کہ ایک شخص نے حج کا ارادہ کیا ۔ ایک پیسہ پاس نہ تھا اور اس میں تمام کمالوں میں صرف ایک کمال یہ تھا کہ گدھے کی بولی بولنا جانتا تھا ۔ ایک سنیہ نے بولتے ہوئے سن لیا ، اپنی اتفریح کیلئے سفر حج میں اس کو ہمراہ لے لیا ۔ بعد فراغ حج اسی کمال کی بدولت بدوں سے ریل پیل ہوگیا ، ان کی محبت میں مدینہ پہنچ گیا ، دیکھ لیجئے ارادہ حج خلوص سے کیا حق تعالٰی نے سب آسان نہیں کردیا تو مگو ما رابداں شہ بار بست باکریماں کا رہا دشوار نیست اپنے معتقد بنا نیکی تدبیر کرنا غیرت کی بات ہے فرمایا کہ مجھ کو تو اس سے غیرت آتی ہے کہ لوگوں کو معتقد بنانے کی تدبیر یا ترغیب دی جائے ۔اپنے دوستوں کو بھی میری تاکید ہے کہ وہ کبھی ایسا نہ کریں ، ہاں ایک اور صورت ہے جس میں ایک مسلمان کی امداد ہے اور ثواب بھی ہے کہ طالب کو چند جگہوں کے نام بتلائے اور مشورہ دیا جائے کہ اپنے حالات سب جگہ لکھو ، جہاں کے جوابات سے سکون اور تسلی ہو وہاں سے تعلق پیدا کرلو ۔