ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
بیعت کیلئے مناسبت شرط بیعت ہے ان ہی صاحب نے لکھا ہے کہ میں شیروانی قمیض ، ڈھیلی مہری کا پاجامہ ، بوٹ جوتا اور ترکی ٹوپی پہنتا ہوں داڑھی فی الحال دوڈ ھائی انگل لمبی ہے بڑھانے کا ارادہ کررہاہو ۔ جواب : میں صدق سے بہت خوش ہوا میں اس کی جزاء میں صدق ہی سے کام لیتا ہوں وہ یہ کہ آپ کا ظاہر خراب میرا باطن خراب ایسی حالت میں مناسبت مفقود اور خدمت مزعومہ ( تعلیم بیعت ) کیلئے مناسبت شرط ۔ شیخ کے خادم بننے کا شرف ان ہی صاحب نے لکھا کہ میں اس قابل نہیں کہ حضور کا خادم بننے کا شرف حاصل کرسکوں تحریر فرمایا میں تو محذوم بنانے کو تیار ہوں مگر مناسبت جو شرط طریق ہے میرے اختیار سے خارج ہے دعا کے لئے داعی کی قبولیت شرط نہیں اعمال حسنہ کی توفیق کی دعا فرمائیں تحریر فرمایا البتہ دعا کیلئے ہر حال میں حاضر ہوں کیونکہ دعا کے لئے داعی کی قبولیت کی شرط نہیں ۔ امیر وغربا کی ملاقات کا طرز فرمایا کہ غربا وامراء کی ملاقات میں دلجوئی کی رعایت تو امر مشترک ہے مگر کیفیت دلجوئی کی ہر شخص کی جدا ہے اس کی حالت وطبیعت وعادت کے تفاوت سے ۔ یعنی امراء کی مجموعی حالت طبیعت وعادت کی ایسی ہے کہ جب تک زیادہ توجہ ان کی طرف نہ کی جائے وہ خوش نہیں ہوتے اور غرباء تھوڑی توجہ سے راضی ہوجاتے ہیں اس لئے دونوں کی دلجوئی کے طریق میں ایسا تفاوت مذموم نہیں ۔ البتہ غرباء کو اٹھایا نہ جائے خود اٹھ جائیں کسی بہانہ سے اور اگر اٹھانا ہی پڑتے تو بہت ہی نرمی سے مثلا یہ وقت میرے آرام یا کام کا ہے آپ بھی آرام کیجئے ومثل ذالک ۔ ترک عمل وکسل وتعطل عبدیت نہیں ایک طالب کو تحریر فرمایا کہ ترک عمل وکسل وتعطل کو عبدیت نہ سمجھا جائے عبدیت کے لئے