ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
بے کاری میں شیطان قلب میں تصرف کرتا ہے فرمایا کہ میں تو اس کو پسند کرتا ہوں کہ ہر شخص کام میں لگے چاہے وہ کام دین کا ہو یا دنیا کا ۔ جو شخص مشغول ہوتا ہے وہ بہت سئ خرافات سے بچارہتا ہے ۔ ایک بزرگ اپنے خدام کے ساتھ جارہے تھے ایک شخص اوپر بیٹھا ہوا تھا ۔ بزرگ نے اس کو سلام نہیں کیا اور جب اسی راستہ سے لوٹے تو وہ شخص زمین کرید رہا تھا ۔ بزرگ نے اسکو سلام کیا ۔ لوگوں نے دریافت کیا کہ حضرت اس میں کیا راز تھا کہ اس شخص کو آپ نے پہلے سلام نہیں کیا اور اب کیا فرمایا کہ پہلے وہ بے کار بیٹھا تھا اسلئے اس کے قلب میں شیطان تصرف کررہا تھا ۔ اور اب مشغول ہے گو بیکار ہی فعل میں صحیح ۔ جو معصیت بھی نہیں ، اس لئے شیطان اس سے دور ہے ۔ ہم لوگوں کے خواب اضغاث واحلام ہیں ایک سالک نے اپنا خواب لکھا ۔ فرمایا کہ مجھ کو خواب کی تعبیر سے مناسبت نہیں اور اگر ہے بھی تو اکثر لوگوں کے خواب خواب نہیں ہوتے جن کی تعبیر دی جائے ۔ بعض پریشان خیالات کا نام خواب رکھا ہے خواب تو ہوتے ہیں انبیاء کے صحابہ رضی کے اولیا کے ہم جیسوں کے بھی کوئی خواب ہیں ۔ اللہ کا نام دنیا کے لئے نہ لو ایک شخص نے لکھا کہ میں لطائف پڑھتا ہوں ہفت ہیکل شش قفل ۔ مگر افلاس پھر بھی نہ گیا ۔ اگر آپ فرمائیں تو ان وظائف کو چھوڑدوں ۔ فرمایا کہ میں نے لکھ دیا کہ چھوڑنے کی کیا ضرورت ہے مگر اللہ کا نام آخرت کے لئے پڑھا جاتا ہے نہ دنیا کے لئے بھی دنیا کے لئے نہ پڑھو ۔ نصیحت کرنا عالم کا کام ہے فرمایا صح اگر عالم نہ ہوگا اور نصیحت کریگا رو اس میں تکبر ہوگا کیونکہ وہ اس خیال سے نصیحت کرے گا کہ میں اس سے اچھاہوں تو اس کا اثر نہ ہوگا ۔ مناسب طریق سے نصیحت کرنا یہ عالم ہی کا کام ہے ۔ دوسرے فطری طور ہر مخاطب کے قلب میں اس کی عظمت ومحبت ہوتی ہے اس کی سختی بھی گوارا کرلی