ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
محبوب کی عنایات پر عاشق کا ہیجان تحقیق : چنانچہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابی کعب سے فرمایا تھا کہ مجھ کو حق تعالٰی نے سورۃ لم یکن تم کو سنانے کا حکم دیا ہے حالانکہ صاف تھا ۔ مگر فرط جوش میں مکرر دریافت کرتے ہیں یا رسول اللہ اللہ سمانی تو آپ نے فرمایا یااللہ سماک بس بے تاب ہوکر رونا شروع کردیا ۔ سچ ہے نوک غمزہ کی ہو جس دل میں اچھی ٭ اس سے پوچے چاشنی اس درد کی وہ جانے اس تڑپنے کے مزہ کو ٭ گذر جس دل میں حضرت عشق کا ہو خلاصہ طریق تحقیق : فرمایا کہ طریق کا مقصود رضائے حق ہے جو احکام شرعیہ کی پابندی سے حاصل ہوتی ہے اب کوئی استغراق کو مقصود سمجھتا ہے کوئی کیفیات واحوال کو حالانکہ یہ کوئی چیز نہیں تحقیق : فرمایا اس طریق میں تعلقات جس طرح مضر ہیں ایسے ہی عزم تعلقات بھی مضر ہے بلکہ اپنی رائے کو شیخ کی رائے مین فنا کردینا چاہیئے ۔ پھر خواہ وہ خدمت خلق سپرد کردے خواہ خدمت مسجد خواہ خدمت نفس ۔ خود مرید کو تجویز کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ سفر میں سنتوں کا حکم تحقیق : فرمایا کے اندر اگر مشغولی زیادہ ہو یاریل میں کثرت سے بھیڑ ہو تو سوائے فجر کی سنتوں کے باقی وقتوں کی سنتیں چھوڑ دینے کی بھی گنجائش ہے مگر اطمینان کی حالت میں کبھی نہ چھوڑنا چاہیئے ۔ سخت مجبوری میں ایسا کرے ۔ تحقیق : فرمایا کہ اگر اولاد غیر تندرست ہو جیسے اندھا اپاہج ہوتو اس کا نان نفقہ ماں باپ کے ذمہ ہے ۔ اگر ماں باپ نہ ہوں تو عزیز واقارب کے ذمہ ہے چاہے کتنی ہی عمر ہوجائے ۔ طریق باطن میں اعتراض تحقیق : طریق باطن میں اعتراض اس قدر برا ہے کہ بعض اوقات کبائر سے برکات منقطع نہیں ہوتے مگر اعتراض سے فورا منقطع ہوجاتے ہیں اس طریق میں یا تو کامل اتباع اختیار کرے ورنہ علیحد گی اختیار