ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
حلاج سے ناراض تھے ( کیونکہ وہ اسرار کو ظاہر کردیتے تھے ضبط نہیں کرتے تھے وہ اپنے کو ضبط سے عاجز سمجھتے تھے مگر حضرت جنید جانتے تھے کہ یہ ضبط سے عاجز نہیں ہیں اگر ہمت کریں تو ضبط کرسکتے ہیں ) ان کو بھی چین نصیب نہ ہوا ، عمر بھر پریشان رہے یہاں تک کہ انا الحق کہنے پر فتوٰی کفر کا لگا گیا کیونکہ ابن منصور سے علماء نے گفتگو کی تھی اس سے ان کا مجنون ومختل الحواس ہونا ظاہر نہ ہوتا تھا پھر فتویٰ قتل دیدیا ۔ الہام کی مخالفت سے دنیوی ضرر ہوتا ہے الہام کی مخالفت سے آخرت میں مواخذہ نہ ہوگا مگر تجربہ یہ ہے کہ دنیا میں نقصان ضرور پہنچتا ہے ۔ چنانچہ ایک مقامی بزرگ کسی نو وارد مسافر بزرگ سے ملنے کو اٹھے ، الہام ہوا نہ جاؤ ۔ یہ بیٹھ گئے ۔ پھر خیال ہوا یہ الہام نہیں خیال ہوگا ، آخر ان سے ملنے میں کیا ہے چنانچہ پھر اٹھے ، پھر الہام ہوا نہ جاؤ ، یہ بیٹھ گئے ۔ تیسرے مرتبہ پھر اٹھے ، پھر وہی الہام ہوا ،مگر یہ نہ رکے اور چل کھڑے ہوئے ، دو چار قدم چلے ہو نگے کہ گر پڑے اور ٹانگ ٹوٹ گئی ۔ الغناء رقبتہ الزنا یعنی غناء زنا کا منتر ہے ۔ سماع جائز بھی فقہا کے نزدیک بدعت ہے ۔ حضرت سلطان جی کا سماع نا جائز نہ تھا کیونکہ وہ آداب وحدود کی رعایت کے ساتھ تھا مگر فقہاء اس کو بھی بدعت کہتے ہیں کیونکہ رسول اللہ ﷺ سے ثابت نہیں اور عوام کو اجازت دینے میں مفسدہ ہے بدعتی کی کرامت بدعتی سے ظاہر میں کرامت بھی صادر ہو تو وہ کرامت نہیں شعبدہ ہے ۔ بزرگوں کی پیروی دین ودنیا کی راحت ہے بزرگوں کا نمونہ بننے ہی میں دین کی حفاظت ہے اور دنیا کی عزت ہے جب بزرگ سے محبت ہوتی ہے تو ان کی ہر ادا سے محبت ہوتی ہے ۔ اول یہ شخص بہ تکلف ان کی اداؤں کو اختیار کرتا ہے پھر اللہ