ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
اور جو دوسرے کے ہاتھ سے کیا جاوئے تو معلوم ہوتی ہے اسی کیا وجہ ہے کہ فعل دونوں جگہ ایک اور اثر دو طرح ۔ ( 2) مشہور ہے کہ بعضوں کا ذبح کیا ہو ا کم تڑپتا ہے اور بعضوں کے ہاتھ کا ذبح کیا ہوا زیادہ تڑپتا ہے یہاں بھی دونوں جگہ فعل ایک اور اثر دو طرح ۔ (3) ہاتھ سے کھانے میں تو لذت معلوم ہوتی ہے اور ہاضمہ کی قابلیت پیدا ہوتی ہے اور کانٹے سے کھانے میں دونوں باتیں نہیں حاصل ہوتیں یہاں بھی دونوں جگہ فعل ایک اور اثر مختلف ۔ بدعت کی حقیقت تحقیق : بعض خدمت صورۃ خدمت ہوتی ہے لیکن در حقیقت خدمت نہیں ہوتی کیونکہ خدمت سے مقصود ہے راحت و رضا مندی مخزوم جب وہ اس خدمت سے راضی ہی نہیں تو اس خدمت سے کا فائدہ بلکہ رضا تو درکنار اس پر تو گرفت اور مؤخذہ کا اندیشہ ہوتا ہے اس سے بدعت کی حقیقت پوری معلوم ہوگئی کہ وہ عبادت ہی نہیں کیونکہ جس کی عبادت کی جاتی ہے وہ اس س راضی ہی نہیں ( لتجاوزا عن الحد ودالشرعیۃ) تقریری امتحان کی وجوہ ترجیح تحریری امتحان پر تحقیق : فرمایا آج کل جو تحریری امتحان رائج ہے میں تو اس کا مخالف ہوں ، اس میں طلباء پر بڑی مشقت وگرانی پڑتی ہے ، امتحان سے مقصود اس تعداد کا دیکھنا ہے ، سو طالب علمی کے زمانے میں اس قدر اس تعداد کا دیکھنا کافی ہے کہ اس کتاب کو اچھی طرح سمجھ گیا نہیں ۔ سو یہ بات کتاب دیکھ کر امتحان دینے سے بھی معلوم ہوتی ہے باقی رہا حفظ ہونایہ پڑھنے پڑھانے سے خود ہوجاتا ہے بلکہ طالبعلمی کے زمانہ کا حفظ یاد بھی نہیں رہتا دماغ مفت بھی خراب ہوتا ہے ۔ میرے یہاں کانپور میں ہمیشہ امتحان ہوتا تھا اور شرح وحواشی دیکھ کر بھی اجازت تھی جس سے طلبا ء دعا دیتے تھے پس اس قدر دیکھ لے کہ یہ طالب علم مطالعہ سے یا حواشی وشرح کی اعانت سے حل بھی کرسکتا ہے یا نہیں ۔ اس سے زیادہ بکھیڑا ہے اور اس رائے کو میں نے دوسرے مدارس میں بھی پیش کیا ، مر آمنا تو ہے لیکن عملنا نہیں ہے ۔