ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
لگتے ہیں قرآن شریف پڑھنے میں رونے لگتے ہیں ۔ وعظ میں وعید کے مضامین سن کر رقیق القلب ہوکر گریہ وبکا میں مشغول ہوجاتے ہیں ۔ احقر کو نہ نماز میں رونا آتا ہے نہ قرآن پڑھنے سننے سے رقت قلب ہوتی ہے یہ حالت اگر یہ حالت اگر غیر محمود ہے تو حضرت والا اس کے لئے علاج ارشاد فرمائیں ۔ فرمایا یہ امور غیر اختیار یہ ہیں اور ایسے امور میں غیر محمود کا تعلق ہی نہیں ہوتا ۔ شکر کی حقیقت جو حالت طبیعت کے موافق ہو خواہ اختیاری ہو یا غیر اختیاری اس حالت کو دل سے خدائے تعالٰی کا عطیہ اور نعمت سمجھنا اور اس پر خوش ہونا اور اپنی لیاقت سے اس کو زیادہ سمجھتا اور زبان سے خدا تعالٰی کی تعریف کرنا اور اس نعمت کو جو جوارح سے گناہوں میں نہ استعمال کرنا یہ شکر ہے ۔ تحصیل شکر کا طریق اس کی ماہیت کے اجزا سب افعال اختیار یہ ہیں ان کو بہ تکرار صادر کرنا یہی طریقہ تحصیل اور یہی طریقہ تسہیل ہے طریق تحصیل مراقبہ زہد ۔ اس کی ماہیت قلب رغبت فی الدنیا ہے ۔ طریق تحصیل مراقبہ اس کے فانی ہونے کا اور غیر ضروری کی تحصیل میں انہاک نہ کرنا اور طریق تسہیل ہے ۔ صحبت زاہدین کی اور مطالعہ حالات زاہدین کا ۔ دعا اور توجہات احقر کو حق تعالٰی کی ذات بابرکات سے امید ہے کہ حضرت کی دعا اور توجہات سے احقر ناکارہ خلائق کی اصلاح ان شاء اللہ ہوجائے گی ۔ جواب تحریر فرمایا کہ میں کیا چیز ہوں مگر حق تعالٰی کے فضل ورحمت سے سب امید ہے ان شاء للہ تعالی ۔