ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
قوت ایمانی سے بہادر ہوجائے گا ۔ کیونکہ شجاعت مین کمی تردد سے ہوتی ہے ۔ بے موقع بدون اذان شرعی کے جان دینا کوئی بہادری نہیں بلکہ بزدلی ہے شجاعت اور تدبیر میں منافات نہیں تحقیق : فرمایا کہ شجاعت اور تدبیر ایک جگہ جمع ہوستکی ہیں دیکھئے شیر جیسا بہادر اور شجاع جانور چھپ کر شکار کرتا ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ تدبیر کو شجاعت کے خلاف سمجھنا غلط ہے ۔ مشغولی بغیر حق نہ ہو تحقیق : فرمایا کہ بزرگوں کے ملفوظات کے یاد کرنے کا اہتمام نہ کرو ، بلکہ اس کی کوشش کرو کہ تم ایسے ہوجاؤ کہ تمہاری زبان سے وہی نکلنے لگے جو ان کی زبان سے نکلا ۔ اس کی ایسی مثال ہے کہ ایک قعلہ ہے اس میں رسید جمع کرنا ہے تو پانی کا ایک بہت بڑا حوض تیار کرایا اور اس کو بیرونی پانی سے بھرلیا ۔ مگر اس سے اچھا یہ ہے کہ ایک چھوٹا ساکنواں اندر کھودلو ۔ گو پانی تھوڑا ہوگا آتا رہے گا ۔ برابر خرچ کرتے رہو نکالتے رہو کمی نہ ہوگی ۔ اسی طرح اپنے اندر کنواں کھودلو ۔ تحقیق : فرمایا کہ عورت کو مطیع بنانے کی یہی تدبیر ہے کہ اس کو خش رکھے اور یہی خاوند کو راضی رکھنے کی تدبیر ہے ۔ تحصیل قناعت کا طریقہ تحقیق : فرمایا کہ قناعت بھی جب ہی ہوسکتی ہے جب کہ اپنے حوائج کو محدود رکھے اور حدود سے آگے بڑھ جانے میں قناعت بھی مشکل ہے غیر مقلد کے متبع سنت ہونے کی تحقیق تحقیق : ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت یہ غیر مقلد بظاہر تو متبع معلوم ہوتے ہیں فرمایا جی ہاں یہاں تک کہ سنت کے پیچھے بعضے فرائض کو بھی چھوڑ بیٹھتے ہیں ۔ اکابر برامت کی شان میں گستاخی کرنا کیا یہ فرض کا ترک نہیں ۔