ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
جاتی ہے مگر بے علم کو ہر گز نہ چاہئے کہ تبلیغ میںتشدد کرے ۔ ذہانت بھی عجیب چیز ہے فرمایا کہ ذہانت بھی عجیب چیز ہے ۔ ایک شیعی نے ایک مولوی صاحب سے کہا کہ آج یہ جس قدر نئے نئے فرقے بنتے ہیں یہ سب سنیوں میں سے بنتے ہیں آپ نے شیعوں میں سے کوئی فرقہ باطلہ بنتے نہ دیکھا ہوگا ۔ مولوی صاحب نے اس شیعی کو جواب دیا ۔ بنتے دیکھنا کیا معنی سنا بھی نہیں یہ تو واقعہ ہے جو بالکل صحیح ہے لیکن اس کی وجہ جناب کو معلوم نہیں مجھ کو معلوم ہے اور وہ یہ کہ یہ تو آپ کو تسلیم ہوگا کہ شیطان اپنا وقت بے کار نہیں کھوتا پھرتا جو اس کا فرض منصبی ہے شب وروز اس کی انجام دہی میں مصروف رہتا ہے ۔ شیعی نے کہا یہ تو مسلم ہے ۔ مولوی صاحب نے کہا اب سنئیے کہ شیطان کو انتہائے مرگز گمراہی پر پہنچا چکا ہے اور اس سے آگے کوئی درجہ گمراہی کا رہا نہیں اس لئے ان کو کہاں لے جائے ۔ باقی سنیوں کو حق پر سمجھتا ہے اس لئے رات دن ان کے پیچھے پڑا رہتا ہے ۔ اس کو بہکا دیا ۔ اس کو بہکادیا ۔ وہ شیعی بے چارہ مبہوت رہ گیا ۔ بدعتی کی تعریف فرمایا کہ بدعتی وہ ہے جس کے عقیدے میں خرابی ہو اور وہ نہیں جس کے عمل میںِ خرابی ہو ۔ اور عقیدہ میں نہ ہو ۔ ایک سلسلہ کی تحقیر سب کی تحقیر ہے فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب چاروں سلسلے میں اس لئے بیعت فرماتے تھے کہ دوسرے سلسلوں کی تحقیر اور بدگمانی ، بدظنی کا قلب میں وسوسہ نہ آسکے کیونکہ حاصل مقصود تو سب سلسلوں کا ایک ہی ہے ۔ صرف طریق تربیت کے اعتبار سے فرق ہے معنوی میں ایک ہے ، عنوان میں فرق ہے اگر ان میں سے کسی ایک کی تنقیص کرے گا وہ اس طریق میں بھی محروم رہے گا کیونکہ ایک سلسلہ کی تحقیر سب کی تحقیر ہے تعجیل بیعت کی حد ایک شخص کی درخواست بیعت پر حضرت والا نے فرمایا تعجیل مناسب نہیں ، پھر اس نے لکھا کہ