ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
عورتوں کے زیادت عقیدت کی وجہ تحقیق : فرمایا کہ عورتوں مین بمقابلہ مردوں کے عقیدت زیادہ ہوتی ہے وجہ اس کی یہ معلوم ہوتی ہے کہ ایک تو ان کا دل نرم ہوتا ہے دوسرے صاحب الرائے نہیں ہوتیں ۔ عذر میں استحضار مایمکن ہی کامل ہے تحقیق : فرمایا کہ حالت مرض مین قلب کے اس ( مرض ) کی طرف مشغول ہونے کہ وجہ سے استحضار معتاد میں اگر کمی ہوجائے تو اس وقت جس قدر استحضار ہے وہی کامل ہے ۔ اس کو یوں سمجھ لیا جائے کہ جیسے مرض کی وجہ سے کوئی شخص کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھ سکتا ، بیٹھ کر پڑھتا ہے تو اس کی وہی نماز جو بیٹھ کر پڑھی ہے کامل ہے ۔ یا جیسے ایک شخص مرض کی وجہ سے وضو نہیں کرسکتا ، تیمم کرتا ہے تو اس کی وہی طہارت کامل ہے حاصل یہ ہے جتنا جتنا اس وقت مامور بہ ہے وہی کامل ہے ناقص نہیں جلال کے مراقبہ سے جمال کا مراقبہ انفع ہے تحقیق : فرمایا کہ حق تعالٰی کا مراقبہ جلال کا تو نفع ہے ہی مگر جمال کا اس سے زیادہ نافع ہے خصوص ضعفاء کو جمال کا مراقبہ زیادہ کرنا چاہیئے اس سے محبت بڑھ کر بہت جلدی کامیابی ہوجاتی ہے ۔ غیر اختیاری عارض سے عمل کا ثواب کم نہیں کیا جاتا تحقیق : یہ ان کی رحمت ہے اور جو بظاہر اعمال مین کمی ہوتی ہے ۔ وہ صورۃ کمی ہے حقیقۃ کمی نہین ۔ اس وقت اس کا م،راقبہ کرے کہ میرے لئے یہی ہے جو اس طرف سے تجویز ہوئی ہے ۔ شیخ سے مناسبت پیدا کرنے کا طریقہ تحقیق : پہلے کچھ دنوں مجلس شیخ مین خاموش بیٹھنے سے پھر بکثرت مکاتب کرنے سے پھر اکثر ملنے جلنے سے مناسبت پیدا ہوجاتی ہے ۔ بے محل جان دے دینا شجاعت نہیں تحقیق : فرمایا کہ جان اپنی ملک نہیں کہ اس میں جو چاہو تصرف کرو ، دیکھئے اگر جان اپنی ہوتی تو خود کشی کیوں حرام ہوتی ۔ ہاں جہاں یہ معلوم ہوجائے کہ یہاں جان دینا طاعت ہے تو وہاں کمزور مسلمان بھی