حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت اَخرم نے کہا: اے سلمہ! اگر تم اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو اور تمہیں یقین ہے کہ جنت حق ہے اور دوزخ کی آگ حق ہے تو میرے اور شہادت کے درمیان رکاوٹ نہ بنو۔ میں نے اُن کے گھوڑے کی لگام چھوڑ دی اور وہ عبد الرحمن بن عیینہ پر حملہ آور ہوئے۔ عبد الرحمن نے مڑ کر حملہ کیا دونوں نے ایک دوسرے کو نیزے مارے۔ حضرت اخرم نے عبد الرحمن کے گھوڑے کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں تو عبد الرحمن نے (گھوڑے سے گرتے ہوئے) حضرت اَخرم کو نیزہ مار کر شہید کر دیا اور حضرت اَخرم کے گھوڑے پر جا بیٹھا اتنے میں حضرت ابو قتادہ ؓ عبدالرحمن کے پاس پہنچ گئے۔ دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ نیزے کے دو دو ہاتھ کیے۔ عبدالرحمن نے حضرت ابو قتادہ کے گھوڑے کے پائوں کاٹ ڈالے۔ حضرت ابو قتادہ نے عبد الرحمن کو قتل کر دیا اور حضرت اَخرم کا گھوڑا اس سے لے کر خود اس پر بیٹھ گئے۔ پھر میں ان مشرکوں کے پیچھے دوڑنے لگا۔ (دوڑتے دوڑتے اتنا آگے نکل گیا )کہ حضور ﷺ کے صحابہ کے چلنے سے اُڑنے والا گرد و غبار مجھے نظر نہیں آرہا تھا۔ اور وہ لوگ سورج ڈوبنے سے پہلے ایک گھاٹی میں داخل ہوئے جس میں پانی تھا، اس پانی کو ذوقرد کہا جاتا تھا۔ ان مشرکوں نے اس پانی میں سے پینا چاہا کہ اتنے میں انھوں نے مجھے اپنے پیچھے دوڑتے ہوئے دیکھ لیا، اس لیے وہ اس پانی کو چھوڑ کر ذی بئرگھاٹی پر چڑھ گئے اور سورج ڈوب گیا۔ میں ایک آدمی کے قریب پہنچ گیا اور اس کو میں نے تیر مارا اور ساتھ یہ رَجزیہ شعر پڑھا: خُذْھَا وَأَنَا ابْنُ الْأَکْوَعِ وَالْیَوْمُ یَوْمُ الرُّضَّعِ اس آدمی نے کہا: ہائے اکوع کی ماں کا صبح سویرے اپنے بچے کو گم کرنا۔ میں نے کہا: ہاں،او اپنی جان کے دشمن! یہ وہی آدمی تھا جسے میں نے صبح تیر مارا تھا اور اب اسے ہی دوسرا مارا تھا اور دونوں تیر اس میں پیوست ہو گئے تھے۔ اسی دوران ان مشرکوں نے دو گھوڑے پیچھے چھوڑ دیے۔ میں ان دونوں کو ہانکتا ہوا حضور ﷺ کی خدمت میں لے آیا۔ آپ اس وقت ذِی قرد پانی پر تشریف فرما تھے جہاں سے میں نے ان مشرکوں کو بھگایا تھا۔ اور حضور ﷺ کے ساتھ پانچ سو صحابہ تھے۔ اور جو اُونٹ میں چھوڑ گیا تھا حضرت بلال اُن میں سے ایک کو ذبح کر کے اُن کی کلیجی اور کوہان حضور ﷺ کے لیے بھون رہے تھے۔ میں نے حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیں تو میں آپ کے صحابہ میں سے سو آدمی چن کر لے جائوں اور جا کر رات کے اندھیرے میں ان کا فروں پر حملہ کر دوں؟ اس طرح ( وہ سب ختم ہو