حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سو چھتّیس تھے۔ اور اس دن مہاجرین کا جھنڈاحضرت علی ؓ کے پاس تھا۔ 6 حضرت ابنِ عباس ؓ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ اپنے سفر میں تشریف لے گئے اور حضرت ابو رُہم کلثوم بن حصین بن عتبہ بن خَلَف غِفاری ؓ کو مدینہ میں اپنا خلیفہ بنا کر گئے اور دس رمضان کو حضور ﷺ نے یہ سفر شروع فرمایا۔ آپ نے بھی روزہ رکھا ہوا تھا اور آپ کے ساتھ تمام لوگوں نے بھی روزہ رکھا ہوا تھا۔ جب آپ عُسْفان اور مقام ِ اُمج کے درمیان کدید چشمہ پر پہنچے تو آپ نے روزہ افطار فرما دیا۔ پھر وہاں سے چل کر آپ مرّالظہران جا کر ٹھہرے۔ آپ کے ساتھ دس ہزار صحابہ تھے۔ 1 حضرت ابنِ عباس ؓ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ فتحِ مکہ کے سال (فتحِ مکہ کے لیے) رمضان شریف میں تشریف لے گئے اور مقام ِ کدید پہنچنے تک آپ نے روزہ رکھا (اور وہاں پہنچ کر کھول دیا)۔ 2 حضرت ابنِ عباس ؓ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ فتحِ مکہ کے سال رمضان شریف میں تشریف لے گئے اور آپ نے روزہ رکھا ہوا تھا اور راستہ میں ٹھیک دوپہر کے وقت مقامِ قُدَید پر آپ کا گزر ہوا۔ لوگوں کو پیاس لگ گئی اور لوگ (پانی کی تلاش میں) گردنیں لمبی کرنے لگے اور وہ پانی پینے کے لیے بے تاب ہوگئے۔ اس پر حضور ﷺ نے پانی کا ایک پیالہ منگوایا اور اپنے ہاتھ میں پکڑ لیا یہاں تک کہ سب لوگوں نے پیالہ دیکھ لیا، پھر آپ نے پانی پیا اور باقی سب لوگوں نے بھی پانی پیا ۔3اللہ کے راستہ میں نکلنے والے کا نام لکھنا ’’بخاری‘‘ میں روایت ہے کہ ابنِ عباس ؓ نے حضور ﷺ کو فرماتے ہو ئے سنا کہ کوئی مرد(نا محرم) عورت کے ساتھ تنہائی میں ہر گز نہ ملے، اور نہ ہی کوئی عورت محرم کے بغیر سفر کرے۔ تو ایک آدمی نے کھڑے ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہ! فلاں غزوہ میں میرا نام لکھا گیا ہے اور اُدھر میری بیوی حج کرنے جا رہی ہے (اب میں کیا کروں؟ جہاد میں جائوں یا بیوی کے ساتھ حج کرنے جائوں؟) آپ نے فرمایا: اپنی بیوی کے ساتھ حج کرنے جائو۔جہاد سے واپسی پر نماز پڑھنا اور کھانا پکانا ’’بخاری‘‘ کی روایت میں ہے کہ حضرت کعب ؓ فرماتے ہیں کہ جب حضور ﷺ کسی سفر سے چاشت کے وقت واپس تشریف لاتے تو مسجد میں تشریف لے جاتے اور بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھتے۔ ’’بخاری‘‘ میں دوسری روایت حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ کی ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں حضور ﷺ کے ساتھ تھا۔ جب ہم مدینہ واپس آئے تو آپ نے مجھ سے فرمایا: مسجد میں جا کر دو رکعت نماز پڑھ لو۔ حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ سے’’بخاری‘‘ میں ایک اور حدیث ہے کہ حضور ﷺ جب مدینہ تشریف لائے تو آپ نے اُونٹ