حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پھر آپ نے ایک مسلمان کا شعر پڑھا لیکن اس مسلمان کا نام مجھے نہیں بتایا گیا۔ ابنِ شہاب کہتے ہیں: ہمیں حدیثوں میں یہ کہیں نہیں ملا کہ حضور ﷺ نے ان اشعار کے علاوہ اور کسی کا پورا شعر پڑھا ہو۔ 1 حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ میں بھی بچوں کے ساتھ دوڑاپھر رہا تھا۔ سب لوگ کہہ رہے تھے کہ محمد (ﷺ)آگئے۔ میں دوڑا تو پھر رہاتھا لیکن مجھے نظر کچھ نہیں آرہا تھا، یہاں تک کہ حضور ﷺ اور آپ کے ساتھی حضرت ابو بکر ؓ دونوں تشریف لے آئے اور مدینہ کی ایک غیر آباد جگہ آکربیٹھ گئے۔ پھر انھوں نے ایک دیہاتی آدمی کو بھیجا جو اَنصار کو ان دونوں حضرات (کے آنے)کی خبرکردے۔ چناںچہ تقریباً پانچ سو اَنصار ان حضرات کے استقبال کے لیے نکلے اور ان دونوں حضرات کی خدمت میں پہنچ کر ان حضرات نے عرض کیا: آپ دونوں حضرات تشریف لے چلیں آپ دونوں حضرات امن میں ہیں، اور آپ دونوں حضرات کی بات مانی جائے گی۔ آپ اور آپ کے ساتھی حضرت ابو بکر ان استقبال کرنے والوں کے درمیان چل رہے تھے۔ تمام مدینہ والے استقبال کے لیے نکل آئے یہاں تک کہ کنواری لڑکیاں گھروں کی چھتوں پر ایک دوسرے سے آگے بڑھ بڑھ کر حضور ﷺ کو دیکھ رہی تھیں اور ایک دوسری سے پوچھ رہی تھیں کہ ان میں حضور ﷺ کون سے ہیں؟ ان میں حضور ﷺ کون سے ہیں؟ اس جیسا منظر ہم نے کبھی نہیں دیکھا۔ حضرت انس فرماتے ہیں کہ میں نے حضور ﷺ کو اس دن بھی دیکھا تھا جس دن آپ مدینہ تشریف لائے تھے اور اس دن بھی دیکھا تھا جس دن آپ کا انتقال ہوا تھا ، ان دو دنوں جیسا کوئی دن میں نے نہیںدیکھا ۔ 1 حضرت ابنِ عائشہ فرماتے ہیںکہ حضور ﷺ مدینہ تشریف لائے تو عورتیں اور بچے یہ اَشعار خوشی میں پڑھ رہے تھے: طَلَـعَ الْبَدْرُ عَلَـیْنَـا مِنْ ثَنِیَّاتِ الْوَدَاعٖ وَجَبَ الشُّکْرُ عَلَیْنَا مَــا دَعَــا لِلّٰہِ دَاعٖ وَدَاع کی گھاٹیوں سے چودھویں کا چاند ہم پر نکلا۔ جب تک کوئی بھی اللہ کی دعوت دیتا رہے گا ہم پر شکر واجب رہے گا۔ 2حضرت عمر بن خطّاب اور صحابۂ کرام ؓکی ہجرت