حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہو، محض اس زبان کا جاننا جس میں وہ کتاب ہے اور اس کو اپنی زبان میں منتقل کردینے کی صلاحیت کافی نہیں، اس کے لیے خود اس جذبہ کا حامل ہونا اور ان مقاصد کا داعی ہونا بھی ضروری ہے جن کی پرورش اور تبلیغ کے لیے یہ کتاب لکھی گئی۔ الحمدللہ !کتاب کے مُترجِم میں یہ سب شرائط پائی جاتی ہیں ، وہ ذاتی اور خاندانی ، ذہنی و علمی اور باطنی و روحانی ہر طریقے پر اس دعوت و جماعت کے اصول و مقاصد سے نہ صرف متفق و متاثر ہیں، بلکہ اُن کے ترجمان وداعی بھی ہیں۔ پھر اس اردو ترجمہ پر متعدد اہل علم حضرات نے نظر ڈالی ہے اور اپنے مشوروں سے مستفید بھی کیا ہے، جن میں مفتی زین العابدین صاحب، مولانا محمد احمد صاحب انصاری، مولانا ظاہر شاہ صاحب ، مولانا نذرالرحمن صاحب، مولانا جمشید علی صاحب پاکستانی عُلمَا میں سے اور مرکز نظام الدین دہلی کے بزرگوں اورفُضَلامیں سے حضرت مولانا اِظہارالحسن صاحب کاندھلوی خاص طور پر قابل ِذکر ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید ہے کہ یہ ترجمہ ہر طرح سے مفید و مؤثر ثابت ہوگا اور اپنے اہم و بلند مقاصد کو پورا کرے گا۔ آخر میں یہ ملحوظ رہے کہ یہ ترجمہ دینی اصطلاحات سے ناواقف عام سادہ مسلمان کی سطح کو سامنے رکھ کر کیا گیاہے، اور وہ سادہ اور عام فہم ہونے کے ساتھ مؤثر اور دل آویز ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ سے زیادہ نفع پہنچائے اور قبولیت سے نوازے۔ ابوالحسن علی ندوی دار العلوم ندوۃ العُلمَاء لکھنؤ ۱۹؍ربیع الاول ۱۴۱۲ھ،۲۹؍ستمبر۱۹۹۱ء بِسْمِ ا للّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِاللہ تعالیٰ اور اُس کے رسولﷺ کی اِطاعت کے بارے میں قرآنی آیات ۱۔ {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰـلَمِیْنَO الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِO اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُO اِہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ O صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ۵لا غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَO}1 سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو پالنے والا سارے جہاں کا ۔ بے حد مہربان، نہایت رحم والا۔ مالک روزِ جزا کا۔ تیری ہی ہم بندگی کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ بتلا ہم کو راہ سیدھی ۔راہ اُن لوگوں کی جن پر تونے فضل فرمایا، جن پر نہ تیرا غصہ ہوا اور نہ وہ گم راہ ہوئے۔ ۲۔ {اِنَّ اللّٰہَ رَبِّیْ وَرَبُّکُمْ فَاعْبُدُوْہُ ط ہٰـذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌO}2 بے شک اللہ ہے رب میرا اور رب تمہارا سو اس کی بندگی کرو، یہی راہ سیدھی ہے۔