حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{وَفِی السَّمَآئِ رِزْقُکُمْ وَمَا تُوعَدُوْنَO فَوَ رَبِّ السَّمَآئِ وَالْاَرْضِ اِنَّہٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَا اَنَّکُمْ تَنْطِقُوْنَ O}2 جس کا ترجمہ یہ ہے: اور آسمان میں ہے روزی تمہاری ، اور جو تم سے وعدہ کیا گیا ۔ سو قسم ہے ربّ ِآسمان اور زمین کی کہ یہ بات تحقیق ہے جیسے کہ تم بولتے ہو۔ پھر حضورﷺ کھڑے ہوئے اور باہر تشریف لے گئے۔ میں بھی آپﷺ کے پیچھے چل دیا اور آپ کی خدمت میں حاضر ہوکر مسلمان ہوا ۔3حضورﷺ کا حضرت علی بن ابی طالبؓ کو دعوت دینا حضرت علی بن ابی طالب ؓحضورﷺکی خدمت میںحاضرہوئے توحضورﷺاور حضرت خدیجہؓ دونوں نماز پڑھ رہے تھے، تو حضرت علی نے پوچھا :اے محمد! یہ کیا ہے؟ حضورﷺ نے فرمایا: یہ اللہ کا وہ دین ہے جسے اللہ نے اپنے لیے پسند کیا ہے اور جسے دے کر اپنے رسولوں کو بھیجا ۔ میں تم کو اللہ کی طرف دعوت دیتا ہوں جو کہ اکیلا ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اور لات و عزّی دونوں بتوں کاانکار کردو۔ حضرت علی نے کہا :یہ ایسی بات ہے جو آج سے پہلے میں نے کبھی نہیں سنی، اس لیے میں اپنے والد ابوطالب سے پوچھ کر ہی اس کے بارے میں کچھ فیصلہ کروں گا۔ آپ نے اس بات کو پسند نہ فرمایا کہ آپ کے اعلان سے پہلے آپ کا راز فاش ہوجائے۔ تو اُن سے فرمایا :اے علی! اگر تم اسلام نہیں لاتے ہو تو اس بات کو چھپائے رکھو۔ حضرت علی نے اسی حال میں رات گزاری پھر اللہ تعالیٰ نے اُن کے دل میں مسلمان ہونے کا شوق پیدا فرما دیا۔ اگلے روز صبح ہوتے ہی حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: کل میرے سامنے آپ نے کیا بات پیش فرمائی تھی؟ آپ نے فرمایا: اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو کہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ،اور لات و عزّی کا انکار کردو اور اللہ کے تمام شریکوں سے براء ت کا اظہار کرو۔ حضرت علی نے حضورﷺکی بات مان لی اور اسلام لے آئے۔ اور ابوطالب کے ڈر سے آپ کے پاس چھپ چھپ کر آتے رہے اور اپنے اسلام کو چھپائے رکھا بالکل ظاہر نہ ہونے دیا۔ 1 حَبَّہ عُرَنی کہتے ہیں: میں نے حضرت علیؓ کو ایک دن منبر پر ہنستے ہوئے دیکھا اور اس سے پہلے کبھی اتنا زیادہ ہنستے ہوئے نہیں دیکھا تھا کہ آپ کے دانت ظاہر ہوجائیں۔ پھر فرمایا: مجھے ابو طالب کی ایک بات یاد آئی کہ ایک روز ابوطالب ہمارے پاس آئے اور میں بطنِ نخلہ میں حضورﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہا تھا۔ تو انھوں نے کہا :اے میرے بھتیجے! تم دونوں کیا کررہے ہو؟ حضورﷺ نے اُن کو اسلام کی دعوت دی تو انھوں نے کہا کہ تم دونوں جو کچھ کررہے ہو اس میں کوئی حرج نہیں ہے (اور سجدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا) لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ میرے سُرین (سجدہ کی حالت میں) میرے