حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تھے اور وہ فرما رہے تھے کہ ابنِ حَنْتمَہ (یعنی حضرت عمر ؓ) نے کہا تھا کہ ہم لوگ شہید نہیں ہوںگے (لیکن اللہ نے ہمیں شہادت عطا فرما دی)۔ 1صحابۂ کرام ؓ کے اللہ کے راستہ میں شوقِ شہادت کے قصے حضرت ابو البَخْترِی اور حضرت مَیْسَرہ فرماتے ہیں کہ جنگِ صِفّین کے دن حضرت عمار بن یاسر ؓ لڑ رہے تھے لیکن شہید نہیں ہو رہے تھے۔ وہ حضرت علی ؓ کی خدمت میں جا کر کہتے: اے امیر المؤمنین! یہ فلاں دن ہے (یعنی حضور ﷺ نے مجھے جس دن شہید ہونے کی خوش خبری دی تھی وہ دن یہی ہے)۔ حضرت علی جواب میں فرماتے: ارے! اپنے اس خیال کو جانے دو۔ اس طرح تین مرتبہ ہوا۔ پھر اُن کے پاس دودھ لایا گیا جسے انھوں نے پی لیا پھر فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا کہ دودھ ہی وہ چیز ہے جسے میں دنیا سے جاتے وقت سب سے آخر میں پیوں گا۔ پھر کھڑے ہو کر جنگ کی یہاں تک کہ شہید ہو گئے۔2 رسول اللہ ﷺ کے صحابی حضرت ابو سنان دُوَلی ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار بن یاسر ؓ کو دیکھا کہ انھوں نے اپنے غلام سے پینے کی کوئی چیز منگوائی۔ وہ اُن کے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا۔ چناںچہ انھوں نے وہ دودھ پیا اور پھر فرمایا: اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے سچ فرمایا۔ آج میں اپنے محبوب دوستوں حضرت محمد ﷺ اور اُن کی جماعت سے (شہید ہو کر) ملوں گا۔ آگے مزید حدیث ذکر کی۔3 حضرت ابراہیم بن عبد الرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار بن یاسر ؓ کو جنگ ِصفّین کے دن جس دن وہ شہید ہوئے اُونچی آواز سے یہ کہتے ہوئے سنا: میں جبار یعنی اللہ تعالیٰ سے ملوں گا اور حورِ عین سے شادی کروں گا۔ آج ہم اپنے محبوب دوستوں حضرت محمد ﷺ اور اُن کی جماعت سے ملیں گے۔ حضور ﷺ نے مجھ سے فرمایا تھا کہ دنیا میں تمہارا آخری توشہ دودھ کی لسی ہوگی (اور وہ میں پی چکا ہوں اور میںاب دنیا سے جانے والا ہوں)۔1 حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ میں حضرت براء بن مالک ؓ کے پاس آیا وہ کچھ گنگنا رہے تھے۔ میں نے اُن سے کہا: اللہ نے تمہیں ان اشعار کے بدلے ان سے بہتر چیز یعنی قرآن عطا فرمایا ہوا ہے (تم قرآن پڑھو )۔ا نھوں نے کہا: کیا تمہیں اس بات کا ڈر ہے کہ میں اپنے بستر پر مر جائوں گا؟ نہیں۔ اللہ کی قسم! اللہ مجھے اس (نعمتِ شہادت) سے محروم نہیں فرمائیں گے۔ میں اکیلا سو کافروں کو قتل کر چکا ہوں، اور جن کو میں نے دوسروں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے وہ ان کے علاوہ ہیں۔ 2 حاکم نے حضرت انس ؓ کی یہ روایت نقل کی ہے کہ جب جنگ ِعَقَبہ کے دن فارس میں مسلمان شکست کھا کر ایک کونے میں