حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
موت تک اُن کی یہ کیفیت رہی کہ جو انسان بھی انھیں ہاتھ لگا تا وہ بخار کی حرارت محسوس کرتا۔ 1اللہ کے راستہ میں نیزے یا کسی اور چیز سے زخمی ہونا حضرت جندب بن سفیان ؓ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ حضور ﷺ پیدل جا رہے تھے کہ اچانک ایک پتھر سے آپ کو ٹھو کر لگی جس سے آپ کی اُنگلی مبارک خون آلود ہو گئی۔ آپ نے یہ شعر پڑھا: ھَلْ أَنْتِ إِلاَّ إِصْبَعٌ دَمِیْتٖ وَفِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ مَا لَقِیْتٖ تو ایک انگلی ہی تو ہے جو خون آلود ہوگئی ہے اور تجھے جو تکلیف آئی ہے یہ اللہ کے راستہ میں ہی آئی ہے۔2 اورصفحہ ۳۷۹ پرحضور ﷺ کے سختیوں اور تکلیفوں کے برداشت کرنے کے باب میں حضرت انس ؓ کی حدیث گزر چکی ہے کہ جنگِ اُحد کے دن حضور ﷺ کا رباعی دندان مبارک شہید ہوگیا تھا، اور آپ کا سر مبارک زخمی ہوگیا تھا۔ آگے اور حدیث بھی ذکر کی ہے۔3 اور صفحہ ۳۷۹ پر حضرت عائشہ ؓ کی حدیث گزر چکی ہے کہ وہ فرماتی ہیں کہ جب حضرت ابو بکر ؓ جنگ ِاُحد کا ذکر فرماتے تو یہ ارشادفرماتے کہ یہ دن سارے کا سارا حضرت طلحہ ؓ کے حساب میں ہے پھر تفصیل سے بیان کرتے۔ آگے اور حدیث بھی ہے جس میں یہ مضمون بھی ہے کہ ہم دونوں حضور ﷺ کے پاس پہنچے تو ہم نے دیکھا کہ آپ کا رباعی دندان مبارک شہید ہوچکا ہے اور آپ کا چہرۂ مبارک زخمی ہے اور خَود کی دو کڑیا ں آپ کے رُخسار مبارک میں گھس گئی ہیں۔ آپ نے فرمایا: اپنے ساتھی طلحہ کی خبر لو جو زیادہ خون نکلنے کی وجہ سے کمزور ہو چکے تھے۔ آگے اور حدیث بھی ہے جس میں یہ ہے کہ ہم حضور ﷺ کی خدمت سے فارغ ہوکر حضرت طلحہ کے پاس آئے وہ ایک گڑھے میں پڑے ہوئے تھے اور اُن کے جسم پر نیزے اور تیر اور تلوار کے ستّر سے زیادہ زخم تھے اور اُن کی انگلی بھی کٹ گئی تھی۔ ہم نے اُن کی دیکھ بھال کی۔ حضرت ابراہیم بن سعد کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف ؓ کو جنگ ِاُحد کے دن اِکّیس زخم آئے تھے اور اُن کا ایک پائوں بھی زخمی ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ لنگڑا کر چلا کرتے تھے۔1 حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ میرے چچا حضرت انس بن نضرؓ بدر کی لڑائی میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔ انھوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے مشرکین سے جو سب سے پہلے لڑائی لڑی میں اس میں شریک نہیں ہو سکا۔ اب آیندہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے مشرکین سے لڑائی میں شریک ہونے کا موقع دیا تو اللہ تعالیٰ دیکھ لیں گے کہ میں کیا کرتا ہوں۔ چناںچہ جنگ ِاُحد کے دن جب مسلمانوں کو شکست ہونے لگی تو انھوں نے کہا: اے اللہ! صحابہ نے جو کچھ کیا میں تجھ سے