حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کیفیت بناسکتے ہو کہ اس میں کسی کے بارے میں ذرا بھی کھوٹ نہ ہو تو ضرور ایسا کرو۔ پھر آپ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! یہ میری سنت میں سے ہے اور جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا ۔ 3 حضرت ابن عباس ؓ حضورِ اَقدسﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ میری اُمت کے بگڑنے کے وقت جس نے میری سنت کو مضبوطی سے تھامے رکھا اسے سو شہیدوں کا ثواب ملے گا۔ یہ روایت بیہقی کی ہے، اور طبرانی میں یہ روایت حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے اور اس میں یہ ہے کہ اسے ایک شہید کا ثواب ملے گا ۔4 حضرت ابوہریرہ ؓ حضورِ اَقدسﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ میر ی اُمت کے بگڑنے کے وقت میری سنت کو مضبوطی سے تھامنے والے کو ایک شہید کا اجر ملے گا ۔ 1 حضرت ابوہریرہ ؓ حضورِ اَقدسﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ میری اُمت کے اختلاف کے وقت میری سنت کو مضبوطی سے تھامنے والا ہاتھ میں چنگاری لینے والے کی طرح ہوگا۔2 حضرت انس ؓ حضورِ اَقدسﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ جومیری سنت سے اِعراض کرے اس کا میرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ روایت مسلم کی ہے۔ اور ابن عساکر میں یہ روایت حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے اور اس کے شروع میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ جس نے میری سنت پر عمل کیا اس کا مجھ سے تعلق ہے۔ حضرت عائشہ ؓ حضورِ اَقدسﷺ کا ارشاد نقل فرماتی ہیں کہ جس نے سنت کو مضبوطی سے تھاما وہ جنت میں داخل ہوگا ۔ 3 حضرت انس ؓ حضورِ اَقدسﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ جس نے میری سنت کو زندہ کیا اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا۔ 4 …٭ ٭ ٭…نبی کریم ﷺ اور صحابۂ کرام ؓ کے بارے