حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سفر کر کے آئے تھے اور آپ مسافر تھے۔ 1(جنگ سے) فارغ ہوجانے کے بعد دعا کرنا حضرت رِفاعہ زُرَقی ؓ فرماتے ہیں کہ جب جنگِ اُحد کے دن مشرکین واپس چلے گئے تو حضورِ اَقدس ﷺ نے فرمایا: سب سیدھے کھڑے ہوجائو تاکہ میں اپنے پروردگار کی حمد وثنا بیان کروں۔ چناںچہ صحابۂ کرام ؓ آ پ کے پیچھے صفیں بنا کر کھڑے ہو گئے تو آپ نے یہ دعا فرمائی: اے اللہ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں، جسے تو وسعت عطا فرمائے اس پر کوئی تنگی کرنے والا نہیں، اور جس پر تو تنگی فرمائے اسے کوئی وسعت دینے والا نہیں۔ اور جسے تو گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں، اور جسے تو ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ اور جو چیز تو روک لے (اور نہ دے) اسے کوئی دینے والا نہیں، اور جو چیز تو دے دے اسے کوئی روکنے والا نہیں۔ اور جس چیز کو تو دور کردے اسے کوئی قریب کرنے والا نہیں، اور جسے تو قریب کر دے اسے کوئی دور کرنے والا نہیں۔ اور اے اللہ! تو ہم پر اپنی برکتیں اور اپنی رحمت اوراپنا فضل اور اپنا رزق وسیع فرما دے۔ اور اے اللہ! میں تجھ سے وہ دائمی نعمت مانگتا ہوںجو نہ کبھی بدلے اور نہ اس پر کبھی زوال آئے۔ اور اے اللہ! میں تجھ سے فقر ومحتاجگی کے دن نعمت اور خوف کے دن اَمن وامان مانگتا ہوں۔ اور اے اللہ! جو تو نے ہم کو دیا ہے اس کے شر سے بھی اور جو تو نے ہم سے روکا ہے (اور ہمیں نہیں دیا ہے) اس کے شر سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اے اللہ! تو ایمان کو ہمارا محبوب بنا دے، اور اس کو ہمارے دلوں کی زینت بنا دے، اور کفر اور فسق و فجور اور نافرمانی کی ہمارے دلوں میں نفرت ڈال دے۔ اور ہمیں ہدایت یا فتہ لوگوں میں شامل فرما دے۔ اے اللہ! ہمیں دنیا سے اِسلام پر اٹھانا اور ہمیں اِسلام پر زندہ رکھنا، اور ہمیں نیک بندوں کے ساتھ ملا دینا۔ نہ ہم رُسوا ہوں اور نہ ہم فتنوں میں گرفتار ہوں۔ اے اللہ! تو ان کافروں کو ہلاک کر دے جو تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور تیرے راستے سے روکتے ہیں اور تو ان پر اپنا قہر و عذاب نازل فرما۔ اے اللہ! ان کافروں کو ہلاک فرما جن کو کتاب دی گئی ۔ اے برحق معبود! 1 اور صفحہ ۳۶۷ پر اہلِ طائف پر دعوت پیش کرنے سے فارغ ہونے کے بعدحضور ﷺ کی دعا دعوت الی اللہ کی وجہ سے تکلیفیں برداشت کرنے کے باب میں گزر چکی ہے۔اللہ کے راستہ میں نکل کر تعلیم کا اہتمام کرنا حضرت ابنِ عباس ؓ فرماتے ہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا ہے: {خُذُوْا حِذْرَکُمْ فَانْفِرُوْا ثُبَاتٍ اَوِ انْفِرُوْا جَمِیْعًا O}2 لے لو اپنے ہتھیار اور پھر نکلو جدی جدی فوج ہوکر یا سب اِکٹھے۔