حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بِتَوْحِیْدِہٖ رَبَّ الْأَنَامِ وَقَوْلِہٖ شَھِدْتُّ بِأَنَّ اللّٰہَ رَبِّيْ عَلَی مَھْلٖ وہ دونوں حضرت بلال کو اس وجہ سے تکلیفیں دینا چاہتے تھے، کیوں کہ حضرت بلال لوگوں کا ایک خدا مانتے تھے اور کہتے تھے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ میرا ربّ ہے اور اس پر میرا دل مطمئن ہے۔ فَإِنْ یَّقْتُلُوْنِيْ یَقْتُلُوْنِيْ فَلَمْ أَ کُنْ لِأُشْرِکَ بِالرَّحْمٰنِ مِنْ خِیْفَۃِ الْقَتْلٖ اگر یہ مجھے مارنا چاہتے ہیں تو ضرور مار دیں، میں قتل کے ڈر سے رحمن کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرسکتا ہوں۔ فَیَا رَبَّ إِبْرَاھِیْمَ وَالْعَبْدِ یُوْنُسَ وَمُوْسٰی وَعِیْسٰی نَجِّنِيْ ثُمَّ لَا تُبْلٖ لِمَنْ ظَلَّ یَھْوَی الْغَيَّ مِنْ آلِ غَالِبٍ عَلَی غَیْرِ بِرٍّ کَانَ مِنْہُ وَلَا عَدْلٖ اے ابراہیم اور یونس اور موسی اور عیسیٰ ؑ کے ربّ ! مجھے نجات عطا فرما اور پھر مجھے آلِ غالب کے اُن لوگوں کے ذریعہ آزمایش میں نہ ڈال جو گمراہ ہونا چاہتے ہیں اور نہ وہ نیک ہیں اور نہ انصاف کرنے والے ۔ 1حضرت عمار بن یاسر ؓ اور اُن کے گھر والوں کا سختیاں برداشت کرنا حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت عمار ؓ اور اُن کے گھر والوں کو بہت زیادہ تکلیفیں دی جا رہی تھیں کہ اُن کے پاس سے حضور ﷺ کا گزر ہوا۔ آپ نے فرمایا: اے آلِ عمار! اے آلِ یاسر ! خوش خبری سنو! تم سے وعدہ ہے کہ (ان تکلیفوں کے بدلہ میں) تم کو جنت ملے گی۔ 1 حضرت عثمان ؓ فرماتے ہیں کہ میں حضور ﷺ کے ساتھ مکہ کی پتھریلی زمین بَطْحَا پر چل رہا تھا کہ میں نے دیکھا کہ حضرت عمار اور اُن کے والد اور والدہ ؓ تینوں کو دھوپ میں ڈال کر سزا دی جا رہی ہے تاکہ وہ اِسلام سے پھر جائیں۔ حضرت عمار کے والد نے کہا: یا رسول اللہ! ساری عمر ایسا ہی ہوتا رہے گا؟ آپ نے فرمایا: اے آلِ یاسر! صبر کرو۔ اے اللہ!آلِ یاسر کی