حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کی خدمت میں خود حاضر ہونے کو بھی تیار ہوں، کیوں کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوںکہ آپ جو کچھ فرماتے ہیں وہ بالکل حق ہے۔1حضورﷺ کا شاہِ روم قیصر کے نام مکتوبِ گرامی حضرت دِحیہ کلبیؓ فرماتے ہیں کہ مجھے حضورﷺ نے خط دے کر قیصر کے پاس بھیجا۔ میں نے قیصر کے پاس پہنچ کر اسے حضورﷺ کا خط دیا، اس کے پاس اس کا بھتیجا بیٹھا ہوا تھا جس کا رنگ سرخ اور آنکھیں نیلی اور بال بالکل سیدھے تھے۔ جب اُس نے حضورﷺ کا خط پڑھا تو اس میں یہ مضمون تھا: محمد رسول اللہ کی جانب سے روم والے ہِرَ قْل کے نام۔ حضرت دِحیہ فرماتے ہیں: اتنا پڑھ کر اس کا بھتیجا زور سے غرّایا اور گرج کر کہا کہ یہ خط آج ہرگز نہیں پڑھا جائے گا۔ قیصر نے پوچھا: کیوں؟ اس نے کہا :اس وجہ سے کہ ایک تو اس نے خط اپنے نام سے شروع کیا ہے اور دوسرے یہ کہ آپ کو روم والا لکھا ہے شاہِ روم نہیں لکھا ۔ قیصر نے کہا: نہیں، تمہیں یہ خط ضرور پڑھنا پڑے گا۔ جب اس نے سارا خط پڑھ کر سنادیا اور تمام درباری قیصر کے پاس سے چلے گئے تو قیصر نے مجھے اپنے پاس بلایا جو پادری مدارالمہام اور خاص مشیر تھا اسے پیغام بھیج کر بلایا۔ لوگوں نے بھی اس پادری کو ساری باتیں بتائیں اور قیصر نے بھی بتائیں اور اسے حضورﷺ کا خط پڑھنے کے لیے دیا۔ تو اس پادری نے قیصر سے کہا :یہ تو وہی شخص ہیں جن کا ہم انتظار کررہے تھے اور جن کی ہم کو حضرت عیسیٰ ؑ نے بشارت دی تھی۔ قیصر نے پادری سے کہا: میرے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے؟ پادری نے جواب دیا: میں تو ان کی تصدیق کروں گااور ان کا اتباع کروں گا۔ قیصر نے اس سے کہا کہ اگر میں ایسا کروںتو میری بادشاہت چلی جائے گی۔ اس کے بعد ہم قیصر کے پاس سے باہر نکل آئے۔ حضرت ابوسفیان ؓ ان دنوں (تجارت کے لیے) وہاں آئے ہوئے تھے۔ اُن کو بلا کر قیصر نے اُن سے یہ پوچھا کہ جو آدمی تمہارے ہاں ظاہر ہوا ہے وہ کیسا ہے؟ ابوسفیان نے کہا: وہ جوان آدمی ہے۔ قیصر نے پوچھا: اُن کا خاندان تم لوگوں میں کیسا ہے؟ ابو سفیان نے جواب دیا: اُن کا خاندان ایسا اونچا ہے کہ کوئی خاندان اس سے بڑھا ہوا نہیںہے۔ قیصر نے کہا: یہ نبوت کی نشانی ہے۔ پھر اس نے پوچھا کہ اس کی سچائی کس درجہ کی ہے؟ ابوسفیان نے جواب دیا کہ انھوں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ تو قیصر نے کہا: یہ بھی نبوت کی نشانی ہے۔ پھر قیصر نے پوچھا: ذرا یہ تو بتاؤ کہ تمہارے ساتھیوں میں سے جو اُن سے جا ملتا ہے کیا وہ تمہاری طرف واپس آتا ہے؟ ابو سفیان نے کہا: نہیں۔ قیصر نے کہا :یہ بھی نبوت کی ایک علامت ہے۔ پھر قیصر نے پوچھا کہ جب وہ اپنے ساتھیوں کو لے کر جنگ کرتے ہیں تو کیا کبھی وہ پسپا بھی ہوجاتے ہیں؟ ابو سفیان نے کہا: