حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
گی۔ 1 حضرت موسیٰ بن عقبہ ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت ہشام بن عاص اور حضرت نُعَیم بن عبداللہ اور ایک صحابی ؓ جن کا نام راوی نے ذکر کیا تھا۔ یہ تینوں حضرت ابو بکر ؓ کے زمانۂ خلافت میں شاہِ روم کے پاس بھیجے گئے۔ فرماتے ہیں کہ ہم جَبَلہ بن اَیْہم کے پاس گئے، وہ غوطہ میں تھا، اس نے کالے کپڑے پہن رکھے تھے اور اس کے چاروں طرف ہر چیز کالی تھی۔ اس نے کہا: اے ہشام! بات کرو۔ چناںچہ حضرت ہشام نے اس سے بات کی اور اسے اللہ کی طرف دعوت دی۔ اس کے بعد کی تفصیل اِن شاء اللہ آگے آئے گی۔ …٭ ٭ ٭…حضراتِ صحابۂ کرام ؓکا اللہ تعالیٰ کی طرف اور اِسلام میں داخل ہونے کی طرف دعوت دینے کے لیے خطوط بھیجنا حضرت زِیاد بن حارث ؓ کا اپنی قوم کے نام خط حضرت زِیاد بن حارث صُدائیؓ فرماتے ہیں کہ میں حضور ﷺ کی خدمت میں حاضرہوا اور اِسلام پر آپ سے بیعت ہوا۔ مجھے پتہ چلا کہ حضور ﷺ نے ایک لشکر میری قوم کی طرف بھیجا ہے۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ لشکر واپس بلالیں، میں اس بات کی ذمہ داری لیتا ہوں کہ میری قوم مسلمان بھی ہوجائے گی اور آپ کی اِطاعت بھی کرے گی۔ آپ