حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سے آراستہ تھے۔ اُن کی فضیلت کے تذکرہ کے وقت دوسروں کی فضیلتیں ہیچ معلوم ہوتی ہیں۔ اُن کے خاندان کے قابلِ فخر کارناموں کے سامنے دوسرے خاندانوں کے کارنامے پیچھے رہ گئے۔ اور ایسا کیوں نہ ہوتا جب کہ اُن کی تربیت اس عبدالمطلب نے کی جو ہر نقل و حرکت والے انسانوں میں سب سے زیادہ بزرگ اور قریش کے تمام پیادہ اور سواروں سے زیادہ قابلِ فخر تھے۔ یہ ایک لمبی حدیث کا حصہ ہے۔ 1 …٭ ٭ ٭…دعوت کا باب حضورِ اَقدس ﷺ کو اور صحابۂ کرام ؓ کو اللہ اور رسول کی طرف دعوت دینا کس طرح ہر چیز سے بہت زیادہ محبوب تھا ،اور اُن کے دل میں اس بات کی کتنی زیادہ تڑپ تھی کہ تمام لوگ ہدایت پاجائیں اور اللہ کے دین میں داخل ہوجائیں اور اللہ کی رحمت میں غوطے کھانے لگیں، اور دعوت کے ذریعہ مخلوق کو خالق کے ساتھ جوڑنے کے لیے کیسی زبردست کوشش کرتے تھے۔ دعوت سے محبت اور شغفـ حضرت ابنِ عباس ؓ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَمِنْہُمْ شَقِیٌّ وَّسَعِیْدٌ}1(سو اُن میں بعضے بدبخت ہیں اور بعضے نیک بخت) اور اس جیسی قرآنی آیات کے بارے میں فرماتے ہیں کہ رسولِ کریم ﷺ کو اس بات کی بہت زیادہ تڑپ تھی کہ تمام لوگ ایمان لے آئیں اور آپ سے ہدایت پر بیعت ہوجائیں۔ آپ کی یہ بے قراری دیکھ کر اللہ عزّ وجل نے آپ کو یہ بتایا کہ صرف وہی