حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضراتِ صحابۂ کرام ؓکس طرح حضور ﷺ سے اور آپ کے بعد آپ کے خُلَفَا سے بیعت ہوا کرتے تھے اور کن اُمور پر بیعت ہوا کرتی تھی اِسلام پر بیعت ہونا حضرت جریر ؓ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ہم سے ان باتوں پر بیعت لی جن باتوں پر آپ نے عورتوں سے بیعت لی تھی،ا ور آپ نے فرمایاکہ تم میں سے جو اس حال میں مرے کہ اس نے ان ممنوعہ کاموں میں سے کوئی کام نہ کیا ہو تو میں اس کے لیے جنت کا ضامن ہوں۔اور تم میں سے جو اس حال میں مرے کہ اس نے ان ممنوعہ کاموں میں سے کوئی کام کرلیا اور اس کواس کی شرعی سزا مل گئی تو یہ سزا اس کے لیے کفّارہ ہے۔اور جس نے ان ممنوعہ کاموں میں سے کوئی کام کیا اور اس پر پردہ پڑا رہا (کسی کو پتہ نہ چلا اور اس کی شرعی سزا اسے نہ ملی) تو اس کاحساب کتاب، اللہ کے ذمہ ہے (وہ جو چاہے کرے)۔ 1 حضرت اَسود ؓ نے حضور ﷺ کو فتحِ مکہ کے دن لوگوںکو بیعت کرتے ہوئے دیکھا ۔ کہتے ہیںکہ حضور ﷺ قرنِ مَصْقَلہ مقام کے پاس بیٹھ کر لوگوں کو اِسلام اور شہادت پر بیعت کررہے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے (اپنے استاد عبداللہ بن عثمان سے) پوچھا کہ شہادت سے کیا مراد ہے؟ انھوںنے کہاکہ مجھے (میرے اُستاد) محمدبن اَسود بن خَلف نے بتایا تھا کہ