حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کتاب ، کھلا بیان ہر چیز کا اور ہدایت اور رحمت اور خوش خبری حکم ماننے والوں کے لیے۔
۱۱۔ {وَکَذٰلِکَ جَعَلْنٰـکُمْ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوْنُوْا شُہَدَآئَ عَلَی النَّاسِ وَیَکُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْْکُمْ شَہِیْدًا}6
اور اسی طرح کیا ہم نے تم کو اُمت معتدل ،تاکہ ہو تم گواہ لوگوں پر اور ہو رسول تم پر گواہی دینے والا۔
۱۲۔ {قَدْ اَنزَلَ اللّٰہُ اِلَیْْکُمْ ذِکْرًا O رَّسُوْلًا یَّتْلُوْا عَلَیْْکُمْ اٰیٰتِ اللّٰہِ مُبَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّورِط وَمَنْ یُّؤْمِنْ بِاللّٰہِ وَیَعْمَلْ صَالِحًا یُّدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا اَبَدًاط قَدْ اَحْسَنَ اللّٰہُ لَہٗ رِزْقًا O}1
بے شک اللہ نے اتاری ہے تم پر نصیحت ۔ رسول ہے جو پڑھ کر سناتا ہے تم کو اللہ کی آیتیں، کھول کر سنانے والی تاکہ نکالے ان لوگوں کوجو کہ یقین لائے اور کیے بھلے کام اندھیروں سے اُجالے میں، اورجو کوئی یقین لائے اللہ پر اور کرے کچھ بھلائی اس کو داخل کرے باغوں میں، نیچے بہتی ہیں جن کے نہریں ، سدا، رہیں ان میں ہمیشہ، البتہ خوب دی اللہ نے اس کو روزی ۔
۱۳۔ {لَقَدْ مَنَّ اللّٰہُُ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْہِمْ رَسُوْلاً مِّنْ اَنْفُسِہِمْ یَتْلُوْا عَلَیْْہِمْ اٰیٰـتِہٖ وَیُزَکِّیْہِمْ وَیُعَلِّمُہُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ ج وَاِنْ کَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلاَلٍ مُّبِیْنٍO}2
اللہ نے احسان کیا ایمان والوں پر جو بھیجا ان میں رسول ان ہی میں کا ، پڑھتا ہے اُن پر آیتیںاس کی ، اور پاک کرتا ہے ان کو (یعنی شرک وغیرہ سے)، اور سکھلاتا ہے اُن کو کتاب اور کام کی بات ،اور وہ پہلے سے صریح گمراہی میں تھے۔
۱۴۔ {کَمَا اَرْسَلْنَا فِیْکُمْ رَسُوْلاً مِّنْکُمْ یَتْلُوْا عَلَیْْکُمْ اٰیٰـتِنَا وَیُزَکِّیْکُمْ وَیُعَلِّمُکُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَیُعَلِّمُکُمْ مَّا لَمْ تَکُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَO فَاذْکُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ وَاشْکُرُوْا لِیْ وَلاَ تَکْفُرُوْنَO}3
جیسا کہ بھیجا ہم نے تم میںر سول تم ہی میں کا، پڑھتا ہے تمہارے آگے آیتیں ہماری،اور پاک کرتا ہے تم کو ، اور سکھلاتا ہے تم کو کتاب اور اس کے اَسرار، اور سکھاتا ہے تم کو جو تم نہ جانتے تھے۔ سو تم یاد رکھو مجھ کو میں یاد رکھوں تم کو، اور احسان مانو میرا اور ناشکری مت کرو۔
۱۵۔ {لَقَدْ جَآئَ کُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ O}4
آیا ہے تمہارے پاس رسول تم میں کا، بھاری ہے اس پر جو تم کو تکلیف پہنچے، حریص ہے تمہاری بھلائی پر، ایمان والوں پر نہایت شفیق مہربان ہے۔
۱۶۔ {فَبِمَا رَحْمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِِ لِنْتَ لَہُمْج وَلَوْ کُنْتَ فَظًّا غَلِیْظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِکَ ص فَاعْفُ عَنْہُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَہُمْ وَشَاوِرْہُمْ فِی الْاَمْرِج فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِِ ط اِنَّ اللّٰہََ یُحِبُّ الْمُتَوَکِّلِیْنَ O} 1
سو کچھ اللہ ہی کی رحمت ہے جوتو نرم دل مل گیا ان کو، اور اگر تو ہوتا تند خو، سخت دل تو متفرق ہوجاتے تیرے پاس سے، سو تو ان کو معاف کر اور ان کے واسطے بخشش مانگ، اور ان سے مشورہ لے کام میں، پھر جب قصد کرچکا تو اس کام کا تو پھر بھروسہ کر اللہ پر، اللہ کو محبت ہے تو کل والوں سے۔
۱۷۔ {اِلاَّ تَنْصُرُوْہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اللّٰہُُ اِذْ اَخْرَجَہُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا ثَانِیَ اثْنَیْْنِ اِذْ ہُمَا فِی الْغَارِ اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِہٖ لاَ تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰہََ مَعَنَاج فَاَنْزَلَ اللّٰہُُ