حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں قرآنی آیات ۱۔ {مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰـکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّیْنَط وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْْئٍ عَلِیْمًاO}1 محمد(ﷺ) باپ نہیں کسی کا تمہارے مردوں میں سے لیکن رسول ہے اللہ کا اور مہر سب نبیوں پر، اور ہے اللہ سب چیزوں کو جاننے والا۔ ۲۔ {یٰٓاَیُّہَا النَّبِیُّ اِنَّا اَرْسَلْنٰکَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًاO وَّدَاعِیًا اِلَی اللّٰہِ بِاِذْنِہٖ وَسِرَاجًا مُّنِیْرًاO}2 اے نبی! ہم نے تجھ کو بھیجا احوال بتانے والا اور خوش خبری سنانے والا اور ڈرانے والا اور بلانے والا اللہ کی طرف اس کے حکم سے اور چمکتا ہوا چراغ ۔ ۳۔ {اِنَّا اَرْسَلْنٰکَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًاO لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ وَتُعَزِّرُوْہُ وَتُوَقِّرُوْہُ ط وَتُسَبِّحُوْہُ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلًاO}3 ہم نے تجھ کو بھیجا احوال بتانے والا اور خوشی اور ڈر سنانے والاتاکہ تم لوگ یقین لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر، اور اس کی مدد کرو، اور اس کی عظمت رکھو،اور اس کی پاکی بولتے رہو صبح اور شام ۔ ۴۔ {اِنَّا اَرْسَلْنٰکَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًالا وَّلاَ تُسْئَلُ عَنْ اَصْحٰبِ الْجَحِیْمِO}4 بے شک ہم نے تجھ کو بھیجا ہے سچا دین دے کر ، خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا،ا ور تجھ سے پوچھ نہیں دوزخ میں رہنے والوں کی۔ ۵۔ {اِنَّا اَرْسَلْنٰکَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًا ط وَاِنْ مِّنْ اُمَّۃٍ اِلَّا خَلَا فِیْہَا نَذِیْرٌO}5 ہم نے بھیجا ہے تجھ کو سچا دین دے کر خوشی اور ڈر سنانے والا، اورکوئی فرقہ نہیں جس میں نہیں ہوچکا کوئی ڈر سنانے والا ۔ ۶۔ {وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا کَآفَّۃً لِّلنَّاسِ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًا وَّلٰـکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَO}1 اور تجھ کو جو ہم نے بھیجا سو سارے لوگوں کے واسطے خوشی اور ڈر سنانے کو ،لیکن بہت لوگ نہیں سمجھتے۔ ۷۔ { وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًاO}2 اور تجھ کو ہم نے بھیجا یہی خوشی اور ڈر سنانے کے لیے۔ ۸۔ {وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰـلَمِیْنَO}3 اور تجھ کو جو ہم نے بھیجا سو مہربانی کرکر جہاں کے لوگوں پر ۔ ۹۔ {ہُوَ الَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْہُدٰی وَدِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْہِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ وَلَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکُوْنَ O}4 اسی نے بھیجا اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر تاکہ اس کو غلبہ دے ہر دین پر اور پڑے برا مانیں مشرک۔ ۱۰۔ {وَیَوْمَ نَبْعَثُ فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ شَہِیْدًا عَلَیْْہِمْ مِّنْ اَنْفُسِہِمْ وَجِئْنَا بِکَ شَہِیْدًا عَلٰی ہٰـؤُلَآئِط وَنَزَّلْنَا عَلَیْْکَ الْکِتٰبَ تِبْیَانًا لِّکُلِّ شَیْْئٍ وَّہُدًی وَّرَحْمَۃً وَّبُشْرٰی لِلْمُسْلِمِیْنَO}5 اور جس دن کھڑا کریں گے ہم ہر فرقہ میں ایک بتلانے والا ان پر ان ہی کا اور تجھ کو لائیں بتلانے کو ان لوگوں پر ،اور اتاری ہم نے تجھ پر