حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سَکِیْنَتَہٗ عَلَیْْہِ وَاَیَّدَہٗ بِجُنُوْدٍ لَّمْ تَرَوْہَا وَجَعَلَ کَلِمَۃَ الَّذِیْنَ کَفَرُوا السُّفْلٰی ط وَکَلِمَۃُ اللّٰہِِ ہِیَ الْعُلْیَاط وَاللّٰہُُ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌO}2
اگر تم نہ مدد کروگے رسول کی تو اس کی مدد کی ہے اللہ نے جس وقت اس کو نکالا تھا کافروںنے کہ وہ دوسرا تھا دو میں کا ، جب وہ دونوں تھے غار میں ، جب وہ کہہ رہا تھا اپنے رفیق سے: تو غم نہ کھا ، بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے، پھر اللہ نے اتاردی اپنی طرف سے اس پر تسکین اور اس کی مدد کو وہ فوجیں بھیجیں کہ تم نے نہیں دیکھیں، اور نیچے ڈالی بات کافروں کی، اور اللہ کی بات ہمیشہ اوپر ہے، اور اللہ زبردست ہے حکمت والا۔
۱۸۔ {مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِط وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ اَشِدَّآئُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآئُ بَیْْنَہُمْ تَرٰہُمْ رُکَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰہِ وَرِضْوَانًاز سِیْمَاہُمْ فِیْ وُجُوْہِہِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ ط ذٰلِکَ مَثَلُہُمْ فِی التَّوْرٰۃِ ج وَمَثَلُہُمْ فِی الْاِنْجِیْلِج کَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْئَہٗ فَاٰزَرَہٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰی عَلٰی سُوْقِہٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِہِمُ الْکُفَّارَط وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّاَجْرًا عَظِیْمًا O}3
محمد (ﷺ) رسول اللہ کا ،اور جو لوگ اس کے ساتھ ہیں زور آور ہیں کافروں پر ، نرم دل ہیں آپس میں، تو دیکھے ان کو رکوع میںاور سجدہ میں ڈھونڈتے ہیں اللہ کا فضل اور اس کی خوشی، نشانی ان کی ان کے منہ پر ہے سجدہ کے اثر سے ، یہ شان ہے ان کی تو رات میں اور مثال ان کی انجیل میں، جیسے کھیتی نے نکالا اپنا پٹھا، پھر اس کی کمر مضبوط کی، پھر موٹا ہوا، پھر کھڑا ہوگیا اپنی نال پر ،خوش لگتا ہے کھیتی والوں کو تاکہ جلائے ان سے جِی کافروں کا۔ وعدہ کیا ہے اللہ نے اُن سے جو یقین لائے ہیں اور کیے ہیں بھلے کام معافی اور بڑے ثواب کا۔
۱۹۔ {اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَہٗ مَکْتُوْبًا عِندَہُمْ فِی التَّوْرٰۃِ وَالْاِنْجِیْلِز یَأْمُرُہُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْہٰـہُمْ عَنِ الْمُنکَرِ وَیُحِلُّ لَہُمُ الطَّیِّبٰتِ وَیُحَرِّمُ عَلَیْْہِمُ الْخَبٰٓئِثَ وَیَضَعُ عَنْہُمْ اِصْرَہُمْ وَالْاَغْلٰلَ الَّتِیْ کَانَتْ عَلَیْْہِمْط فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِہٖ وَعَزَّرُوْہُ وَنَصَرُوْہُ وَاتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْ اُنْزِلَ مَعَہٗ اُولٰٓـئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ O}1
وہ لوگ جو پیروی کرتے ہیں اس رسول کی جو نبی اُمی ہے، کہ جس کو پاتے ہیں لکھا ہوا اپنے پاس تو رات اور انجیل میں، وہ حکم کرتا ہے اُن کو نیک کام کا اور منع کرتا ہے برے کام سے، اور حلال کرتا ہے اُن کے لیے سب پاک چیزیں ،اور حرام کرتا ہے ان پر ناپاک چیزیں ،اور اُتارتا ہے ان پر سے ان کے بوجھ اور وہ قیدیں جو اُن پر تھیں، سو جو لوگ اس پر ایمان لائے اور اس کی رفاقت کی اور اس کی مدد کی اور تابع ہوئے اس نور کے جو اس کے ساتھ اُترا ہے، وہی لوگ پہنچے اپنی مراد کو۔
…٭ ٭ ٭…