حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
۳۔{قُلْ اِنَّنِیْ ہَدٰنِیْ رَبِّیْ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ ۵ج دِیْنًا قِیَمًا مِّلَّۃَ اِبْرَاہِیْمَ حَنِیْفاًج وَمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ O قُلْ اِنَّ صَلاَ تِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰـلَمِیْنَO لاَ شَرِیْکَ لَہٗ ج وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ O}3 تو کہہ دے! مجھ کوسجھائی میرے ربّ نے راہ سیدھی ، دین صحیح ملّت ابراہیم کی جو ایک ہی طرف کا تھا اور نہ تھا شرک والوں میں۔ تو کہہ کہ میری نماز اور میری قربانی اورمیرا جینا اور میرا مرنا اللہ ہی کے لیے ہے جو پالنے والا سارے جہاں کا ہے۔ کوئی نہیں اس کا شریک ،اور یہی مجھ کو حکم ہوا اور میں سب سے پہلے فرماںبردار ہوں۔ ۴۔ {قُلْ یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِِ اِلَیْْکُمْ جَمِیْعَانِالَّذِیْ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِج لَا اِلٰـہَ اِلاَّ ہُوَ یُحْـیٖ وَیُمِیْتُص فَاٰ مِنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْْلِہِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الَّذِیْ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَکَلِمٰتِہٖ وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَہْتَدُوْنَ O}1 تو کہہ اے لوگو! میں رسول ہوں اللہ کا تم سب کی طرف، جس کی حکومت ہے آسمانوں اور زمین میں، کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا، وہی جِلاتا ہے اور مارتا ہے، سو ایمان لاؤاللہ پر اور اس کے بھیجے ہوئے نبی ٔاُ مّی پر جو کہ یقین رکھتا ہے اللہ پر اور اس کے سب کلاموں پر، اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پاؤ۔ ۵۔ {وَمَا اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلاَّ لِیُطَاعَ بِاِذْنِ اللّٰہِ ط وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذْ ظَّلَمُوْا اَنْفُسَہُمْ جَآئُ وْکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰہَ وَاسْتَغْفَرَ لَہُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰہَ تَوَّاباً رَّحِیْمًا O}2 اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اسی واسطے کہ اس کا حکم مانیں اللہ کے فرمانے سے، اور اگر وہ لوگ جس وقت انھوں نے اپنا بُرا کیا تھا آتے تیرے پاس، پھر اللہ سے معافی چاہتے اور رسول بھی ان کو بخشواتا ، تو البتہ اللہ کو پاتے معاف کرنے والا مہربان۔ ۶۔ {یٰٓاََیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَطِیْعُوا اللّٰہََ وَرَسُوْلَہٗ وَلاَ تَوَلَّوْا عَنْہُ وَاَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَ O}3 اے ایمان والو! حکم مانو اللہ کا اور اس کے رسول کا اور اس سے مت پھرو سن کر۔ ۷۔ {وَاَطِیْعُوا اللّٰہََ وَالرَّسُوْلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَO}4 اور حکم مانو اللہ کا اور رسول کا تاکہ تم پر رحم ہو۔ ۸۔ {وَاَطِیْعُوا اللّٰہََ وَرَسُوْلَہٗ وَلاَ تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا وَتَذْہَبَ رِیْحُکُمْ وَاصْبِرُوْاط اِنَّ اللّٰہََ مَعَ الصّٰبِرِیْنَO}5 اور حکم مانو اللہ کا اور اس کے رسول کا اور آپس میں نہ جھگڑو ،پس نامراد ہوجاؤگے اور جاتی رہے گی تمہاری ہوا، اور صبر کرو ، بے شک اللہ ساتھ ہے صبر والوں کے۔ ۹۔ {یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَطِیْعُوا اللّٰہََ وَاَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَاُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْج فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْْئٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰہِِ وَالرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ ط ذٰلِکَ خَیْْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِیْلاًO}1 ایمان والو! حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور حاکموں کا جو تم میں سے ہوں، پھر اگر جھگڑ پڑو کسی چیز میں تو اس کو رجوع کرو طرف اللہ کے اور رسول کے اگر یقین رکھتے ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ، یہ بات اچھی ہے اور بہت بہتر ہے اس کا انجام ۔