ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 246 ( 14 ) تلاوت کے کیسٹ کو بلا وضو چھو سکتے ہیں : فونو گراف کی پلیٹ کو جس پر قرآن کا ریکارڈ ہو بے وضو چھونا جائز ہے یا نہیں ؟ ظاہر میں تو جائز نہ ہونا چاہئے کہ اس پر نقوش متعلقہ قرآن ہیں ۔ جواب ارشاد فرمایا کہ نقوش کی دو قسمیں ہیں ۔ ایک دال علی الحروف ، دوسرا غیر دال علی الحروف ۔ پس اگر ریکارڈ کے نقوش دیکھنے سے یہ امتیاز ہو سکتا یا آئندہ کبھی ہو جاوے کہ یہ قرآن ہے اور یہ غیر قرآن تو چھونا جائز نہ ہوتا ۔ اب بے وضو چھونا جائز ہے ۔ ( 15 ) قرآن کریم ہدایت و اصلاح معاد کے لحاظ سے تبیانا لکل شیء ہے بعض لوگ دعوی کیا کرتے ہیں کہ قرآن میں تمام علوم ہیں ۔ حتی کہ تحقیقات جدیدہ اور صنائع وغیرہ کے اصول بھی اور " تبیانا لکل شیء " سے استدلال کرتے ہیں ۔ ارشاد فرمایا یہ صحیح نہیں ۔ قرآن جس غرض اور غایت کے لئے نازل ہوا ہے یعنی ہدایت و اصلاح معاد ، اس کے مسائل اس میں سب ہیں ۔ " تبیانا لکل شیء " سے مراد یہی ہے کہ تبیانا لکل شیء من مھمات الدین ۔ چنانچہ جابجا ھدی و رحمۃ و نور وغیرہ فرمایا گیا ہے ۔ یہ اس کا صاف قرینہ ہے ۔ اور قرآن کا یہ کیا کمال ہو گا کہ اس میں نجاری و حدادی یا تاریخ و جغرافیہ کا بیان ہو ، یہ کوشش نازیبا ہے کہ سائنس کے مسائل کو قرآن کا مدلول قرار دیا جائے ۔ کیونکہ سائنس میں غلطیاں ثابت ہوتی رہتی ہیں ۔ سینکڑوں برس سے جن باتوں کو یقینی سمجھتے تھے وہ غلط معلوم ہو رہی ہیں ۔ اس لئے اگر کوئی مسئلہ جس کو مدلول قرآن ٹھہرایا ہے غلط ثابت ہو جائے تو قرآن کی تغلیط لازم آئے گی ۔ ( 16 ) خلود ممکن تحت مشیت باری ہے : اما الذین سعدوا ففی الجنۃ خالدین فیھا ما دامت