ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 75 ( 114 ) اہل محبت کے ذکر میں بھی لذت ہے : اہل محبت کے ذکر میں بھی لذت ہے : حضرات صوفیاء کرام کے ذکر کے متعلق فرمایا کہ ان حضرات کے تذکرے میں بہت لذت آتی ہے ، بخلاف تذکرہ علماء ظاہر کے ۔ مثلا امام رازی وغیرہ کہ ان کے ذکر میں لذت نہیں آتی ۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ حضرات صوفیاء اہل محبت ہیں ۔ ان کے تذکرے میں بھی محبت کا اثر ہوتا ہے اور اس سے روح لذت یاب ہوتی ہے ۔ ( 115 ) نکاح سے پیشتر لڑکے اور لڑکی کی رائے معلوم کر لینا مناسب ہے فرمایا کہ میرے نزدیک مصلحت ہے کہ تقریر نکاح سے پیشتر لڑکے اور لڑکی دونوں کی رائے لے لی جائے اور اطلاع ما فی الضمیر اشارات و قرائن سے ممکن ہے ، جیسا فقہاء نے مستاذنہ کے گریہ اور ضحک میں فرق کیا ہے ۔ لیکن اب تک اس خیال کے عام کرنے کی کوئی صورت ذہن میں نہیں آئی ۔ ( 116 ) حضرت علی پر خلفاء ثلاثہ کا احسان ہے : فرمایا کہ روافض کہتے ہیں کہ خلافت حضرت علی کا حق تھا ۔ شیخین نے ان پر ظلم کیا ( نعوذ باللہ منھ ) حالانکہ ان لوگوں کو خلفاء ثلاثہ کا ممنون ہونا چاہئے کہ انہوں نے چوبیس سال تک حضرت علی کو اس بار سے بچائے رکھا اور اپنے سر پر اس بوجھ کو لیا ۔ اگر ابتداء سے حضرت علی کے سر پر یہ بار ہوتا تو تیس برس تک کیسی تکلیف ہوتی ۔ مگر یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس وقت کی خلافت آج کل کی نوابی تھی ۔ کوئی خود حضرت علی سے پوچھے کہ کیسی مصیبت و مشقت کی چیز تھی ۔ ( 117 ) بڑے انسان کا حوصلہ بھی بڑا ہوتا ہے : فرمایا کہ خدا جس کو بڑائی دیتا ہے خواہ دنیا کی بڑائی ہو یا دین کی اس کا حوصلہ