ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 49 ( 45 ) طبعی اختلافات قابل مذمت نہیں : فرمایا کہ جو میرا طرز ہے ، یہ ایک امر طبعی ہے اور طبائع مختلف ہوتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے میری اور دوسروں کی طبائع میں اکثر اختلاف ہوتا ہے ۔ ( 46 ) تعلیم بدون اصلاح عملی مفید نہیں : فرمایا کہ اس زمانے میں محض تعلیم بدون اصلاح عملی مفید نہیں ہے بلکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ عمل بھی کراوے اور عمل پر روک ٹوک کرتا رہے ۔ ( 47 ) بلا اجازت دعوت میں شریک ہونا جائز نہیں : فرمایا کہ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم ایک دعوت میں تشریف لے گئے ۔ ایک شخص آپ کے ہمراہ ہوئے ۔ میزبان کے دروازے پر پہنچ کر آپ نے توقف فرمایا اور صاحب خانہ سے فرمایا کہ یہ شخص مدعو نہیں ہے ۔ اگر اب تم اجازت دو یہ بھی آ جائیں اور اگر اجازت نہ دو تو واپس چلے جائیں ۔ صاحب خانہ نے ان کو بھی اجازت دے دی ۔ مولانا نے فرمایا کہ آج کل مشائخ کو اتنا پوچھ لینا کافی نہیں ۔ کیونکہ صحابہ کرام تو صاف اور بے تکلف تھے ۔ وہاں یہ احتمال ہی نہ تھا کہ منہ دیکھے کی مروت کر کے اپنے اوپر بار اٹھا کر منظور کر لیں گے ۔ اور آجکل چونکہ طبائع میں تصنع غالب ہے ، اس لئے غالب احتمال یہی ہے کہ پوچھنے پر عذر کرنے کو کسی طرح پسند ہی نہ کریں گے ۔ لہذا اب محض اس فعل پر کفایت کرنے کی اجازت نہ ہو گی ۔ بلکہ دوسرے قرائن سے دیکھنا ضروری ہے کہ دل سے اجازت ہے یا تصنع سے ۔ جہاں ایسا احتمال ہو پوچھے بھی نہیں ، بلکہ نہ کسی کو شریک کرے اور نہ پوچھے ۔ ( 48 ) کثیر مقدار کا ہدیہ موجب بار ہوتا ہے : فرمایا کہ مقدار کثیر ہدیہ میں اگر خلوص ہو تو اس کے قبول کرنے میں مضائقہ