ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 131 بے فکری کیسے ہو سکتی ہے ۔ وہ ایک ہی ہلاکت کے لئے کافی ہے ۔ بہت سی بد اعمالیوں کی ضرورت نہیں ۔ اس جواب سے وہ ساکت ہو گئے ۔ ( 15 ) اکبر الہ آبادی کا اشکال رفع ہو گیا : فرمایا کہ الہ آباد میں سید اکبر حسین صاحب جج پنشنر نے ایک مولوی صاحب سے پوچھا کہ قرآن میں ما ارسلنا من رسول الا بلسان قومھ ارشاد ہے اور ہمارے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی زبان عربی تھی اور ان دو مقدموں سے وسوسہ ہوتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی امت عجم نہیں ہیں ۔ ان مولوی صاحب نے شاید جو کچھ ان کو معلوم تھا بیان کیا ۔ میرے ذہن میں اسی وقت یہ القاء ہوا کہ اس سے تو صرف اتنا لازم آیا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی قوم عرب تھی ۔ سو یہ واقعی امر ہے ۔ کیونکہ قوم کہتے ہیں برادری کو اور ظاہر ہے کہ اقوام عجم آپ کی برادری نہیں ہیں ۔ اس سے یہ کب لازم آیا کہ عجم حضور کی امت بھی نہ ہوں ۔ کیونکہ بلسان امتھ نہیں فرمایا اور تمام امت کی طرف مبعوث ہونا نصوص سے ثابت ہے ۔ قوم تو خاندان اور برادری کو کہتے ہیں اور امت اس کی مرادف نہیں ہے ۔ اس جواب کی جب اطلاع جج صاحب کو ہوئی تو بہت خوش ہوئے اور سوار ہو کر میرے پاس آئے ۔ اس کے بعد پھر متعدد مرتبہ الہ آباد میں ملاقات کا اتفاق ہوا اور بہت عنایت فرماتے ہیں ۔ ( 16 ) ووجدک ضالا میں ضالا کا ترجمہ ناواقف ہے : فرمایا کہ ایک مرتبہ ایک صاحب میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ مجھے آپ سے کچھ پوچھنا ہے لیکن پہلے آپ اس آیت کا ترجمہ کر دیجئے : ووجدک ضالا فھدی ۔ میں نے کہا ترجمہ اس کا یہ ہے کہ پایا آپ کو ناواقف پس واقف بنا دیا ۔ یہ ترجمہ سن کر وہ بالکل خاموش ہو گئے ۔ میں نے کہا کہ اب جو کچھ آپ پوچھنا چاہتے تھے پوچھئے کہنے لگے کہ اب تو کچھ بھی نہیں رہا ۔ میں نے کہا کہ آپ کو غالبا کسی