ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 225 عیوب کے بعد بھی علم تو اس شاگرد کا باقی ہے اور علم کے ہونے تک محبت باقی ہے ۔ ( 65 ) ہدیہ کے ساتھ فرمائش نامناسب ہے : میرا قاعدہ ہے کہ آس پاس کے گاؤں والوں کی جمعہ کی مہمانی موقوف ہے ۔ نیز ایسے لوگ جو جمعہ کو ہدیہ لاتے ہیں وہ بھی نہیں قبول کرتا ۔ اسی طرح نئے آدمی کا جس کی حالت معلوم نہ ہو ہدیہ قبول نہیں کرتا ۔ تجربے سے ان کی مصلحتیں معلوم ہوئی ہیں ۔ اکثر لوگ جمعہ کی نماز پڑھنے آتے تھے اور خواہ مخواہ میرے یہاں مہمان بن کر ٹھہرتے تھے ۔ اس میں ہمیشہ دقت ہوا کرتی تھی ۔ اس لئے یہ رکھا گیا کہ جس کو مجھی سے ملنا مقصود ہو وہ جب چاہئے آئے سر آنکھوں پر اور جب جمعہ کی مہمانی ایسے لوگوں کی موقوف کی گئی تو ہدیہ قبول کرنا بھی موقوف کیا گیا ، کیونکہ یہ مناسب نہ تھا کہ جس میں میرا فائدہ تھا اس کو تو جاری رکھتا ، اس لئے مہمانی کے ساتھ وہ بھی موقوف کیا گیا ۔ بعض لوگ آ کر پہلے ہدیہ پیش کرتے ہیں پھر اپنا کام بتلاتے ہیں ۔ یہ نہایت ناگوار معلوم ہوتا ہے ۔ جب کوئی کام لینا ہے مثلا وعظ یا تبلیغ وغیرہ بے تکلف لو ، اس کے ساتھ کچھ دینے کی کیا ضرورت ہے ؟ میں نے کوئی دکان خرید و فروخت کی تھوڑا ہی کھول رکھی ہے ، جب کوئی ہدیہ دے کر کام کرانا چاہتا ہے تو میں کام تو کر دیتا ہوں لیکن ہدیہ واپس کر دیتا ہوں ۔ اگر کوئی محض محبت سے ہدیہ دے تو اس کے قبول کرنے میں کیا مضائقہ ہے ۔ یہ مبادلہ کی صورت اچھی نہیں معلوم ہوتی ۔ ( 66 ) بے تمیزی کے ساتھ خدمت سے تکلیف ہوتی ہے : بعض لوگ جس طرح خدمت کرتے ہیں اور ان کی بے تمیزی سے تکلیف ہوتی ہے ۔ اسی طرح بعض اعمال صورتا اطاعت ہوتے ہیں لیکن شارع کے نزدیک معصیت میں شمار ہوتے ہیں ۔