ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 141 پڑنے اور مولانا محمد یعقوب صاحب کا واقعہ تھانہ بھون تشریف لانے کا بیان فرمایا ۔ پہلی حکایت کا تتمہ یہ فرمایا کہ میں جب گاڑی سے اتر پڑا اور مولانا پر بیٹھ جانے کا اصرار کیا ۔ مولانا نے عذر فرمایا تو مجھ کو قرائن سے معلوم ہوا کہ مولانا کو گاڑی میں سوار ہونا گراں ہے ۔ میں نے پھر زیادہ عرض نہیں کیا ۔ مولانا پیادہ روانہ ہو گئے اور میں سوار روانہ ہوا ۔ لیکن راستے میں معیت نہ رکھی کہ خلاف ادب تھا اور دوسری حکایت کا تتمہ یہ فرمایا کہ مولانا نے استنجاء کی ضرورت ظاہر فرمائی ۔ میں نے عرض کیا کہ بھنگی کو بلا کر پاخانہ صاف کرا دوں ۔ فرمایا نہیں اس کی حاجت نہیں ۔ میں نے زیادہ اصرار نہیں کیا اور بتلا دیا ۔ ( 5 ) مرد اور عورت فطری طور پر یکساں نہیں : فرمایا کہ نئے تعلیم یافتہ لوگ مرد و عورت میں مساوات کے مدعی ہیں ۔ حالانکہ طبعا اور فطرتا دونوں میں فرق بین ہے ۔ چنانچہ تمام اداؤں میں یہ تفاوت مشاہد ہیں ۔ ( 6 ) ہدیہ کا کچھ حصہ واپس کرنا درست ہے : فرمایا کہ ایک تحصیل دار جو مجھ سے مرید بھی ہیں انہوں نے مجھے پچیس روپے دیئے ۔ میں نے دس لئے ، باقی واپس کر دیئے ۔ پھر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ زائد وضع داری سے لائے تھے اور لینے میں دس ہی کی تخصیص اس لئے کی گئی کہ اس روز میں نے دس روپے کی لکڑیاں قرض منگائی تھیں اور دعاء کی تھی کہ اے اللہ دس روپے دیدے ۔ اس لئے اس سے کم لینے کو خلاف ادب سمجھا ۔ ( 7 ) شیخ کو طبیب کامل کی طرح ہونا چاہئے : فرمایا کہ ہمارے حضرت قبلہ فرمایا کرتے تھے کہ شیخ کو طبیب ہونا چاہئے ، یعنی یہ دیکھنا چاہئے کہ طالب کو کتنا علم ہے ، کتنی قوت ہے ، کس قدر فرصت ہے ۔ مگر