ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 203 شاید کچھ وصول ہو جائے ۔ مصافحہ دین کا کام ہے ۔ اس کے ساتھ دنیا شامل کرنا ٹھیک نہیں ۔ ( 6 ) سہرا باندھنا جائز نہیں : سوال : سہرا باندھنا کیسا ہے ؟ جواب : فرمایا جائز نہیں ، ہندوؤں کی مشابہت ہے اور یہ انہیں کا طریقہ ہے ۔ ( 7 ) سلام کرتے ہوئے پاؤں پکڑنا درست نہیں : ذکر فرمایا کہ جب بنگال میں گیا تھا تو وہاں لوگ سلام کے بعد پیر بھی پکڑتے تھے ۔ منع کرنے سے باز نہ آئے ۔ بالآخر میں نے بھی ان کے پیر پکڑنا شروع کیا ۔ اس وقت باز آئے ۔ حضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے بھی صحابہ ہاتھ پاؤں چوما کرتے تھے ، لیکن عوام اب بڑھ جاتے ہیں ۔ دوسرے یہ ثابت نہیں کہ التزام کے ساتھ ایسا کرتے ہوں ۔ ہاں جس وقت ذوق شوق ہو اور کوئی چوم لے تو حرج نہیں ۔ ( 8 ) دھوکہ کھانا مومن کی شان نہیں : المومن غر کریم کے یہ معنی نہیں کہ مومن بھولا ہوتا ہے ، اسے جو چاہے دھوکہ دے لے ۔ کیونکہ یہ صفت تو محمود نہیں ۔ بلکہ مطلب یہ ہے کہ اپنے غایت کرم سے تسامح کرتا ہے جس سے بھولا معلوم ہوتا ہے ۔ نیز کسی کو خود دھوکہ نہیں دیتا اگرچہ زیرک و دانش مند ہو اور کسی کے دھوکہ میں نہیں آتا ، چنانچہ " غر " کے بعد کریم کا بڑھانا اس طرف مشیر ہے ۔ ( 9 ) عملیات وغیرہ میں اجازت کی شرط بعض مصالح کی وجہ سے ہے : سوال کیا گیا کہ عملیات کی اجازت کی کیا ضرورت ہے َ؟ ارشاد فرمایا کہ اعمال دو قسم کے ہیں ۔ ایک وہ جن کا اثر دنیوی حاجات کا پورا ہونا ہے ۔ اس میں اجازت