ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 110 رہے گی گو اسپرٹ میں انقلاب ہو جائے تو اہل تقوی کو ٹنکچر کے استعال سے پرہیز کرنا چاہئے اور جو عوام مبتلا ہوں ان پر سختی نہ کریں ۔ ( 198 ) غیر معلوم المعنی الفاظ سے دم کرنا جائز نہیں : فرمایا کہ جس رقیہ کی عبارت کے معنی معلوم نہ ہوں یا اس کے معنی خلاف شرع ہوں اس کو پڑھ کر جھاڑ پھونک نہ کرے ، کیونکہ نفع اس پر موقوف نہیں ۔ دوسرے رقیہ میں اگر عزم برضا کا کر لے وہ بھی نافع ہوتا ہے ، کیونکہ جھاڑ پھونک کی حقیقت یہ ہے کہ عامل کی قوت یقین سے اثر ہوتا ہے خواہ رقیہ کچھ ہی ہو ۔ ( 199 ) حاضرات کا عمل تخیل کا کرشمہ ہے : فرمایا کہ انگوٹھی وغیرہ کے ذریعے سے جو حاضرات کا عمل کیا جاتا ہے یہ سب واہیات ہے ۔ اس جگہ جن وغیرہ کچھ بھی حاضر نہیں ہوتے بلکہ جو کچھ عامل کے خیال میں ہوتا ہے اگر عامل اپنے پورے تخیل سے کام لے تو وہی اس میں نظر آنے لگتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس عمل کے لئے بچہ یا عورت کا ہونا شرط ہے کیونکہ ان کے خیالات زیادہ پراگندہ نہیں ہوتے اور ان میں مادہ شک کا بھی کم ہے ۔ اس لئے ان کا متخیلھ جلدی متاثر ہو جاتا ہے اور اگر کوئی عقلمند ہو گا تو اس کو شبہات پیش آئیں گے ۔ اس لئے عامل کو کامیابی نہ ہو سکے گی ۔ چنانچہ ایک شخص کہتے تھے کہ میں نے ایک انگوٹھی ایک بچے کو دی ، پھر جو کچھ میرے خیال میں تھا سب اس کو نظر آنے لگا ۔ تھوڑی دیر میں میں نے اس طرف سے توجہ ہٹا لی اور ایک کتاب دیکھنے لگا تو وہ سب صورتیں اس بچے کی نظر سے غائب ہو گئیں ۔ معلوم ہوا کہ یہ تو محض کھیل ہے ۔ اسی واسطے اگر ایک شخص قصد کرے کہ نظر آئے اور دوسرا جو پہلے سے زیادہ قوی الخیال ہو قصد کرے کہ نظر نہ آئے تو ہر گز نظر نہ آئے گا ۔