ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 296 پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے ، حالانکہ یہ عقیدہ بالکل غلط ہے ۔ بغیر ان کے پڑھے ہوئے نماز ہر گز ادا نہیں ہو سکتی ۔ ( 8 ) ہر عرض کی صورت جوہریہ ہوتی ہے : فرمایا کہ صوفیہ عالم مثال میں ہر عرض کے لئے اس کی صورت مثالیہ جوہریہ تسلیم کرتے ہیں ۔ مگر متکلمین اس کے منکر ہیں ۔ لیکن اگر صوفیہ کا قول مان لیا جاوے تو وزن اعمال کا مسئلہ بے غبار ہو جاوے گا ۔ ( 9 ) بعض کو تقلیل عبادت سے تکلیف ہوتی ہے : فرمایا کہ لا تلقوا بایدیکم الی التھلکۃ یعنی دلیل ہے مجاہدین فی العبادات کی ، کیونکہ ان کو تقلیل عبادت سے تکلیف و پریشانی ہوتی ہے ۔ ( 10 ) مرض لزوما متعدی نہیں ہوتا : فرمایا کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ لا عدوی ولا طیرۃ ۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ مرض لزوما متعدی نہیں ہوتا ہے اور نہ یہ بدفالی کی کوئی چیز ہے اور بعض دفعہ جو چیچک یا طاعون وغیرہ میں متعدی ہونا معلوم ہوتا ہے تو اس سے لزوم لازم نہیں آتا بلکہ اتنا معلوم ہوا کہ کبھی متعدی ہوتا ہے کبھی نہیں ہوتا اور حدیث میں لزوم کی نفی ہے نہ مطلق تعدیہ کی ۔ پھر فرمایا کہ طاعون میں تبدیل مکان تو جائز ہے مگر تبدیل شہر یا بیرون شہر جانا جائز نہیں ۔ پس جو لوگ شہر چھوڑ کر جنگل میں یا دوسرے شہر میں چلے جاتے ہیں ہر گز درست نہیں ہے ۔ ( 11 ) وسوسہ کی طرف توجہ نہ کرے : فرمایا کہ دفعہ وسوسہ کے لئے جو حدیث میں بائیں طرف تھوکنا آیا ہے مقصود اس سے عدم اہتمام وسوسہ کا ہے نہ کہ اہتمام اس عمل کا ۔ پس جس کو وسوسوں کے غلبہ سے اس کا اہتمام ہو جاوے وہ یہ بھی نہ کرے ۔