ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 223 اور جو علاج تجویز کیا جاتا ہے وہ نافع ہوتا ہے ۔ ( 59 ) بالقصد کشف قلوب کرنا ناجائز اور داخل تجسس ہے : کشف قلوب کی دو قسمیں ہیں ، ایک بالقصد جس میں دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر اس کے خطرات پر اطلاع حاصل کی جاتی ہے اور یہ جائز نہیں ، تجسس میں داخل ہے ، کیونکہ تجسس اسے کہتے ہیں کہ جو باتیں کوئی چھپانا چاہتا ہو اس کو دریافت کرنے کے پیچھے پڑنا ، دوسری صورت یہ ہے کہ بلا قصد کسی کے مافی الضمیر کا انکشاف ہو جانا اور یہ کرامت ہے ۔ ( 60 ) حضرت حاجی صاحب کے ہاں کشف و کرامات کی کوئی حیثیت نہ تھی ایک مرتبہ حضرت حاجی صاحب کی خدمت میں ایک صاحب آ کر بیٹھے اور حضرت کے قلب کی طرف متوجہ ہو کر نسبت دریافت کرنے لگے ۔ حضرت کو اطلاع ہو گئی تو فرمایا نص قطعی ہے لا تدخلوا بیوتا غیر بیوتکم اور قلبی حالات اس سے اہم ہیں ۔ اس پر اطلاع حاصل کرنا کہاں جائز ہو گا ؟ پھر فرمانے لگے جو چھپانے والے ہیں وہ کسی کو پتہ ہی نہیں لگنے دیتے ۔ وہ حضرت کے پیروں پر گر پڑے اور معافی چاہی ۔ ہمارے حضرات کے یہاں کشف و کرامات کی کوئی وقعت نہیں ۔ ( 61 ) صرف " اختاری " کہہ دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی : اختاری کو کنایات طلاق میں لکھا ہے ۔ بظاہر شبہ ہوتا ہے کہ اگر نیت طلاق سے کہے تو طلاق بائن پڑ جائے گی ۔ چنانچہ بعض نے ایسا ہی سمجھ لیا ، لیکن تفویض طلاق میں اس کی تصریح ہے کہ یہ تخییر ہے ۔ جب تک اس کے بعد عورت اخترت نہ کہے گی اس وقت تک طلاق واقع نہ ہو گی اور جب واقع ہو گی بائن واقع ہو گی ۔ یہ کنایہ ہونے کا اثر ہے ۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک مسئلہ کی شرط