ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 157 ( 45 ) ہر کس و ناکس ذکر و شغل کا اہل نہیں : فرمایا کہ پہلے لوگ جہلا کو اذکار و اشغال نہ بتلاتے تھے ۔ صرف اورد بتلا دیتے تھے ۔ آجکل صوفیہ میں عجیب گڑبڑ ہے کہ وہ ہر کس و ناکس کو ذکر و شغل میں لگا دیتے ہیں جس سے برے برے نتائج پیدا ہوتے ہیں اور وہ لوگ طرح طرح کی غلطیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ فرمایا کہ بعض اوقات پڑھے لکھے لوگوں کو وہ غلطی پیش آتی ہے کہ ان کو اس سے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ ابھی چند روز کا واقعہ ہے کہ میں قصبہ کاندھلھ میں گیا ۔ میرے بعد تھانہ بھون میں ایک ذاکر کو ایک سخت حالت پیش آئی ۔ اس میں انہوں نے یہ حرکت کی کہ ایک وقت کی جماعت اس وجہ سے ترک کی دی کہ عین جماعت کے وقت ان پر حالت طاری تھی وہ اس شش و پنج میں پڑ گئے کہ مجھ کو قواعد تصوف کی رو سے اس حالت کے طریان میں نماز کے لئے اٹھنا کیسا ہے ۔ کیونکہ پھر یہ حالت جاتی رہے گی اور جماعت کو ترک کر دیا ۔ جب میں کاندھلے سے واپس آیا تو انہوں نے مجھ سے کہا ۔ میں نے سمجھایا کہ جماعت کے مقابلے میں اس کی کچھ بھی حقیقت نہیں ۔ تب ان کی سمجھ میں آیا ۔ ( 46 ) وجد حالت غریبہ غالبہ محمود کا نام ہے : الوجد حالۃ غریبۃ غالبۃ محمودۃ لا الصیاح والبکاء خصوصا کما ھو زعم متصو فی زماننا کما یلوح الیھ قولھ تعالی تقشعر منھ جلود الذین یخشون ربھم الخ ۔ ( 47 ) جبروت و لاھوت پر عالم کا اطلاق جائز نہیں : الناسوت عالم الشھادۃ الملکوت عالم الغیب کالروح والملئکۃ الجبروت مرتبۃ صفات اللہ تعالی ولا یطلق علیھ لفظ العالم فانھ ما سوی اللہ والصفات اما عین