ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 266 سب کے درد اٹھا ۔ خواجہ نقشبند نے اس پر فرمایا کہ بھائی ہم لوگ ضعیف ہیں ، ان لوگوں کی ہمسری کرنا سوء ادب ہے ہم لوگوں کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا اس سے تکلیف ہوئی ، ہم لوگوں کو چاہئے کہ اسی طرح کی روٹی کھایا کریں ۔ ( 31 ) اپنی حیثیت سے بڑھ کر خواہش نہ کرے : تایخ ایضا ۔ ایک شخص نے جناب حاجی صاحب سے اس بات کی درخواست کی کہ ہم کو کوئی ایسی چیز بتلائیے کہ زیارت حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی خواب میں میسر ہو ۔ فرمایا کہ بھائی تمہارا بڑا حوصلہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی زیارت کی تمنا کرتے ہو ۔ ہم کو گنبد ہی اگر کبھی نظر آ جائے تو بھی ہمارے لئے بہت ہے ۔ ( 32 ) اصل چیز رضائے حق ہے : اثناء ذکر احوال و معارف میں ارشاد فرمایا کہ احوال تو کافروں کو بھی ہوتے ہیں ۔ بڑی چیز معصیت سے نفرت اور اطاعت کی رغبت اور خشیت اور رضاء حق تعالی کی ہے ، اگر میسر ہو جاوے ۔ ( 33 ) حضرت حاجی صاحب کی اہلیہ انتہائی صالحہ تھیں : تاریخ ایضا ۔ حضرت حاجی صاحب کی بی بی بہت صالحہ تھیں ۔ جن عورتوں نے بی بی صاحبہ کو دیکھا ہے ان کا بیان ہے کہ حاجی صاحب میں اور ان میں فرق صرف عورت و مرد کا تھا ، ورنہ سب باتوں میں جیسے حاجی صاحب تھے ویسے ہی وہ تھیں ۔ ( 34 ) اہلیہ حضرت حاجی صاحب عاملہ فاضلھ تھیں : تاریخ ایضا ۔ ایک روز حاجی صاحب کے یہاں مثنوی شریف کا درس ہو رہا تھا اور سامعین میں طالب علمانہ کچھ بحث تھی ۔ بی بی صاحبہ سنتی تھیں ۔ سنا کہ فرماتی تھیں اگر شرعا منع نہ ہوتا تو میں جا کر سب بتلا دیتی ۔