ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 58 تمیز نہ ہو ۔ پھر بعد معذرت و عہد کے معاف کر دیا ۔ ( 70 ) تمام اذکار و اشغال سے مقصود شریعت کی پابندی ہے : فرمایا کہ تمام اذکار و اشغال سے مقصود یہ ہے کہ پابندی شرع نصیب ہو اور ان اذکار سے قلب میں گداختگی پیدا ہو کر معین علی الاستقامہ ہو ۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ چند روز تک لا الھ الا اللہ کر لینے سے سارے مراحل طے ہو جاتے ہیں ۔ یہ لوگ معاملات و اخلاق کی درستی کو کوئی چیز ہی نہیں سمجھتے ۔ ( 71 ) ذکر و شغل سے بعض لوگوں کا مقصود دنیاداری ہوتا ہے فرمایا کہ بعضے آدمی محض اس غرض سے بزرگوں کی خدمت میں رہتے ہیں کہ لوگوں کو دھوکہ دے سکیں اور یہ کہہ سکیں کہ ہم فلاں بزرگ کی خدمت میں بھی رہے ہیں اور وہاں سے ہم کو اجازت ہو گئی ہے اور اس ذریعہ سے وہ دنیا کماتے ہیں ۔ قرب اور رضائے حق ہر گز ان کو مقصود نہیں ہوتا ۔ ذرا سی کوئی بات ان کو حاصل ہو جائے اسی پر ناز کرنے لگتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم واصل بہ حق ہو گئے ۔ ( 72 ) جو کچھ ملتا ہے محض فضل سے ملتا ہے : ایک روز فرمایا کہ خداوند کریم بندوں پر جو کچھ عنایت فرماتے ہیں وہ محض فضل سے ہے ۔ کوئی تدبیر کسی فضیلت کے لئے مستجاب نہیں ہو سکتی ۔ ہاں اگر کسی درجے میں اس کی کوئی تدبیر ہے تو وہ شریعت ہے ۔ ( 73 ) اغراض دنیا کے لئے مرید ہونا مذموم ہے : ایک مرتبہ ایک شخص نے آ کر عرض کیا کہ مجھے ایک تعویذ دے دیجئے جو کہ آسیب کے لئے مفید ہو ( غالبا یہ شخص حضرت مولانا مدظلہ کے متوسلین میں سے تھا ) مولانا نے حضرت حاجی محد عابد صاحب کا نام بتلا دیا اور فرمایا کہ وہ بہت بڑے عامل ہیں ۔