ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 299 اس لئے بعض معاصی رمضان میں بھی واقع ہو جاتے ہیں ۔ مگر چونکہ سرکش شیاطین مقید ہوتے ہیں اس لئے گناہ سے اگر بچنا چاہے تو زیادہ آسان ہے ، مگر کسی قدر قصد و ہمت کی ضرورت ہے ۔ ( 19 ) ایک مکاشفھ کی اصلاح : فرمایا کہ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب مرحوم کی خدمت میں ایک آدمی نے عرض کیا کہ میں حالت مکاشفھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو اپنے ہم مرتبہ پاتا ہوں تو مولانا نے فرمایا کہ اس کو ایسا سمجھو کہ جیسے ( ج ) ہے اور اس کا نقطہ ہے اور یہ ظاہر ہے کہ جس نے ( ج ) لکھی ہے اسی نے نقطہ بھی لگایا ہے مگر تاہم دائرہ جیم و نقطہ جیم میں بہت بڑا فرق ہے اور یہ تابع و متبوع کا فرق ہے ۔ اب یہاں پر یہ سمجھنا چاہئے کہ تخلیق میں تم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم دونوں برابر ہو اور تم نے اسی رتبہ کو دیکھا ہے ورنہ تمہارے اور صلی اللہ علیہ و سلم کے رتبہ میں بڑا فرق ہے جیسا کہ لفظ جیم اور اس کے نقطہ میں حالانکہ کاتب دونوں کا ایک ہی ہے مگر تاہم دونوں میں بڑا فرق ہے ۔ ( 20 ) تفسیر آیت : فرمایا کہ ولقد کتبنا فی الزبور من بعد الذکر ان الارض یرثھا عبادی الصالحون سے جو نصرت عباد صالحین معلوم ہوتی ہے وہ کسی دلیل سے دوامی نہیں ہے بلکہ اگر ایک بار اس کا وقوع ہو گیا پیشین گوئی صادر ہو گئی اور یہ پیشین گوئی زبور میں امت محمدیہ صلی اللہ علیہ و سلم کی نسبت ہے ۔ ( 21 ) قرآن کا تکرار بوجہ شفقت ہے : فرمایا کہ قرآن شریف میں ایک بات کا بار بار ذکر آنا نہایت شفقت کی وجہ سے ہے ۔ چنانچہ باپ ایک بات کو دس دس دفعہ اور طرح طرح سے بیٹے کو سمجھاتا ہے ۔