ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 81 چیست دنیا از خدا غافل بدن نے قماش و نقرہ و فرزند و زن ( 132 ) حضرت حاجی صاحب جامع شریعت و طریقت تھے : فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب نہایت سادہ مزاج تھے اور حسن تربیت اعلی درجے کا خدا تعالی نے عطا فرمایا تھا ۔ ایک مرید نے ایک مرتبہ اپنے کچھ حالات بیان کئے اور یہ عرض کیا کہ یہ سب حضور ہی کا طفیل ہے ۔ حضرت حاجی صاحب نے فرمایا کہ نہیں بھائی میرے پاس سے کوئی چیز نہیں آئی بلکہ تمہارے باطن میں پہلے سے یہ کمالات اور حالات پوشیدہ تھے ۔ اب میری تعلیم پر عمل کرنے سے ظاہر ہو گئے ۔ تحقیق یہی ہے ۔ کچھ دیر کے بعد فرمایا کہ مگر تم کو یہی سمجھنا چاہئے جو تم نے کہا ہے ( یعنی سب میری طرف سے ہے ) یہ عجیب بات فرمائی کیونکہ اگر اس پر تنبیہ نہ کی جاتی تو ممکن تھا کہ عجب پیدا ہو جاتا اور وہ اپنے مستقل غیر محتاج الی الشیخ سمجھنے لگتے جس کا نتیجہ ہلاکت تھا واقعی : برکفے جام شریعت برکفے سندان عشق ہر ہو سنا کے ندا ند جام و سندان باختن گویا آپ ہی کی شان میں ہے ۔ ( 133 ) بلا ضرورت سفر اختیار نہ کیا جائے : فرمایا کہ سفر میں کچھ ایسے ناگوار واقعات پیش آتے ہیں کہ مجھ کو سفر سے نفرت ہوتی جاتی ہے ۔ قصبہ رام پور حالانکہ مثل مکان کے ہے ۔ تاہم مجھ کو اتنے سفر سے بھی ضرر ہوا کہ چند گھنٹوں کے واسطے گیا تھا وہاں سے زکام لے کر آیا ۔ حدیث میں جو کام ہو چکنے کے بعد سفر میں دیر لگانے کی ممانعت آئی ہے اس سے یہ بھی مستنبط ہوتا ہے کہ بلا ضرورت سفر نہ کیا جائے ۔