ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 259 العبادات ولھذا ترک بعض الصوفیۃ السماع فی آخر عمرہ ۔ والثانی ان فیھ لذۃ النفس وھی خلاف المجاھدۃ ۔ والثالث ان احدا من المشائخ لم یامر اصحابھ بالسماع کما امرھم بالذکر ۔ ( 10 ) مبتدی اور منتہی کے حالات میں ویسے ہی فرق ہوتا ہے جیسے مریض اور صحیح کی تندرستی میں : قال الفرق بین تلوین المبتدی ای تغیر حالاتھ وبین تفاوت الکاملین کما بین تغیر المریض والصحیح ۔ ( 11 ) صحابہ کرام کی محبت کا رنگ انس اور متاخرین کی محبت کا رنگ شوق ہے : قال کان لون حب الصحابۃ الانس و لون حب المتاخرین حالات الشوق ۔ ( 12 ) گناہ جاہی پر ندامت نہیں ہوتی : فرمایا کہ ارشاد فرمایا حضرت حاجی صاحب مرحوم و مغفور نے کہ غیبت گناہ جاہی ہے اور زنا گناہ باہی ہے اور گناہ جاہی پر ندامت نہیں ہوتی ۔ ( 13 ) ذکر میں اعتدال اختیار کرنا چاہئے : فرمایا ذکر کے وقت طبعیت کو بہت زیادہ مقید نہ کرنا چاہئے بلکہ اس میں متوسط درجہ رکھنا چاہئے ، کیونکہ نفس کو آرام دینے میں کام زیادہ ہوتا ہے ۔ نیز ترتب ثمرات میں توقف ہوتا ہے تو اس کی شکایت نہیں ہوتی ۔ سمجھتا ہے کہ میں مجاہدہ ہی کیا کرتا ہوں ۔