ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 145 کر دیا ۔ چنانچہ یہ رسم آج تک اسی ہیئت سے باقی ہے اور ناپسندیدہ ہے ۔ البتہ اگر مخاطب دور ہو کہ وہاں تک سلام کی آواز پہنچنا مشکوک ہو اعلام کے لئے ہاتھ سے اشارہ کر دینا جائز ہے لیکن پیشانی پر لگانے کی کوئی وجہ نہیں ۔ ( 16 ) بیعت کی حقیقت معاہدہ اصلاح ہے : ایک صاحب نے پوچھا کہ بیعت کی حقیقت کیا ہے اور اس کی ضرورت کہاں تک ہے ؟ فرمایا کہ بیعت کی حقیقت ہے دونوں جانب سے معاہدہ ہونا ۔ پیر کی طرف سے یہ کہ میں تمہاری نگرانی کروں گا اور مرید کی طرف سے یہ کہ میں اتباع کروں گا ۔ ( 17 ) مقصود بالذات عبادت ہے : ایک صاحب نے پوچھا کہ کوئی ایسا ورد ہے یا نہیں کہ اس کے پڑھنے سے میرے دل میں سکون و اطمینان اور شوق پیدا ہو ؟ فرمایا کہ یہ مطلوب ہی نہیں ہے ۔ اگر آپ نے کوئی ورد پڑھا اور یہ باتیں پیدا نہ ہوئیں آپ اپنے آپ کو ناکام سمجھیں گے اور زیادہ پریشانی بڑھے گی ۔ مقصود تو محض تعبد ہے اور ورد مثل دوا کے ہے ۔ کیا کوئی دوا کو شوق سے پیتا ہے ! ( 18 ) مختلف مسائل میں مختلف اماموں کے قول پر عمل کرنا جائز نہیں ایک صاحب نے پوچھا کہ مختلف مسائل میں مختلف مجتہدوں کے قول پر عمل کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ فرمایا کہ جائز نہیں ، کیونکہ دین پابندی کا نام ہے اور اس میں مطلق العنانی ہے ۔ ( 19 ) مسجد کا چندہ کسی اور جگہ لگانا جائز نہیں : ایک صاحب نے پوچھا کہ مساجد میں اگر وقف کا مال زائد از ضرورت ہو تو