ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 51 اس جگہ مرتبہ حرمت میں مستعمل نہیں ، لیکن اس دعوے کی کوئی دلیل ان کے پاس نہیں ہے ۔ ( 51 ) زیادہ مال والے زیادہ فکر مند ہوتے ہیں : فرمایا کہ میں نے جہاں تک غور کیا یہی پایا کہ دنیا میں امراء اور زیادہ مال والے زیادہ پریشان ہیں ۔ ہر وقت کسی فکر میں کسی ادھیڑبن میں لگے ہوئے ہیں ۔ حتی کہ بعض کوشش بھی کرتے ہیں کہ ہمیں اس مصیبت سے برائے چندے نجات ملے لیکن ان کو نجات میسر نہیں ہوتی ۔ ( 52 ) طالب دنیا اہل دنیا کے نزدیک بھی مبغوض ہے : فرمایا کہ صرف خدا تعالی ہی کے نزدیک دنیا کے طالب مبغوض نہیں ہیں ، بلکہ خود اہل دنیا کے نزدیک بھی طالبان دنیا مبغوض ہیں چنانچہ جب کبھی دنیاداروں میں عداوت ہوتی ہے تو اس دنیا طلبی کے سبب سے ہوتی ہے ۔ اہل اللہ تارکین دنیا کے ساتھ کسی کو بھی عداوت نہیں ہوتی ۔ اور فرمایا کہ دنیادار جس طرح دین کے معاملات میں تارکان دنیا کے محتاج ہیں ، اسی طرح معاملات دنیا میں بھی ان کے محتاج ہیں ۔ ان سے کبھی تعویذ کی ضرورت ہوتی ہے کبھی دعا کی حاجت ہوتی ہے ، ان کی دعوتیں کرتے ہیں آؤ بھگت کرتے ہیں ۔ مقصود یہ کہ ان کی بدولت دنیا حاصل ہو ۔ ( 53 ) غرباء بے تکلف اور زیادہ خلوص والے ہوتے ہیں : فرمایا کہ جو سادگی اور بے تکلفی غرباء میں ہوتی ہے وہ امراء میں نہیں ہوتی ۔ چنانچہ کانپور میں ایک سقے نے میری دعوت کی اور اپنے گھر لے گیا ۔ پردے کے لئے ایک چارپائی میرے اور روٹی پکانے والی کے درمیان کھڑی کر دی اور سیدھا سادھا معمولی کھانا لا کر رکھ دیا اور گرم گرم روٹی جو اترتی جاتی تھی سامنے لا کر رکھتا