ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 50 نہیں لیکن خلوص کا دیکھ لینا نہایت ضروری ہے ۔ نیز خلوص کے ساتھ مہدی کی گنجائش کو بھی ضرور دیکھ لینا چاہئے ۔ بعض اوقات مخلصین کو خلوص اور جوش محبت کا تو ہوتا ہے اپنی گنجائش سے زیادہ خرچ کر دیتے ہیں ۔ تو جب وہ ہمارے ساتھ ایسی مروت کرتے ہیں تو ہم کو بھی ان کے ساتھ مروت اور رعایت کرنی چاہئے کہ بالکل آنکھ نہ بند کر لیں کہ جو آیا اس کو قبول کر لیا ۔ بسا اوقات لوگ جوش میں زیادہ صرف کر دیتے ہیں اور پھر طبعا افسوس کیا کرتے ہیں یا ان پر بار ہو جاتا ہے ۔ ( 49 ) حرام مال سے عموما انتفاع نصیب نہیں ہوتا : فرمایا کہ حرص سے مال حرام کبھی جمع نہ کرنا چاہئے جبکہ قرآن شریف میں صاف موجود ہے : لن یصیبنا الا ما کتب اللہ لنا ۔ کیونکہ اگر جمع بھی کر لیا ممکن ہے کہ اتفاقا بیمار ہو گیا کہ کھانے سے بھی معذور ہو گیا یا اس مال کو چور لے گئے اور انتفاع نصیب نہ ہوا ۔ تو اس کو تو اتنا ہی ملا جتنا تقدیر میں تھا اور غضب تو یہ ہے کہ بہت سے لوگ اپنے ورثہ کے لئے مال حرام جمع کرتے ہیں ۔ یہ تو اور بھی برا ہے کہ خود تو دوزخ میں گئے اور آرام حاصل کیا دوسروں نے ۔ پس مال حرام کو ہر گز جمع نہ کرنا چاہئے ۔ ( 50 ) مساجد و مدارس کے لئے زبردستی چندہ کرنا جائز نہیں فرمایا کہ بعض لوگ ایسا کرتے ہیں کہ مساجد اور مدارس کے لئے زبردستی چندہ وصول کرتے ہیں ۔ یہ اس سے بھی بدتر ہے ۔ اس واسطے کہ اگر اپنے نفس کے لئے کرتا تو اپنے کو تو دنیوی نفع پہنچتا اور جب حق تعالی کے لئے ایسا کیا تو خدا تعالی بھی راضی نہ ہوئے اور اپنے پاس بھی نہ رہا ۔ پس خسرالدنیا و الاخرۃ ہو گیا کہ نہ خود منتفع ہوا اور نہ خدا راضی ہوا اور یہ حرام اس لئے ہے کہ حدیث میں ہے کہ الا لا یحل مال امرء الا بطیب نفسھ ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ لا یحل